EURUSD کی قدر مستحکم، مثبت Spanish HICP Report کا اجراء

EURUSD کی قدر 1.0850 کے قریب مستحکم نظر آ رہی ہے۔ Spanish HICP Report کے مثبت اعداد و شمار کے باوجود امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو اہم نفسیاتی ہدف (Psychological Level) کے قریب اسٹرینتھ جمع کر رہا ہے۔ ڈیٹا جاری ہونے کے بعد U.S Bonds Yields نمایاں کمی کے بعد 4.035 پر آ گئی ہے۔ جبکہ سرمایہ کاروں کی توجہ آج جاری ہونیوالی جرمن HICP Data کی طرف ہے۔ جس کے اعداد و شمار مارکیٹ کی آئندہ سمت کا تعین کریں گے۔

اسپینش افراط زر ڈیٹا اور اس کے اثرات

مارچ 2023ء کی ابتدائی CPI Report جاری کر دی گئی ہے۔ ہسپانوی محکمہ شماریات کے پبلش کردہ ڈیٹا کے مطابق ملک میں رواں ماہ سالانہ کنزیومر پرائس انڈیکس 3.3 فیصد رہی ہے۔ جبکہ اس سے قبل 3.8 فیصد کی پیشگوئی کی گئی تھی۔ ماہانہ افراط زر کی شرح میں 0.4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ HICP کی سالانہ ریڈنگ 3.1 فیصد رہی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل 4 فیصد کی مارکیٹ توقعات تھیں۔

ماہانہ افراط زر 1.1 فیصد آئی ہے۔ حقیقی افراط زر (Core Inflation) کی ریڈنگ 7.5 فیصد آئی ہے۔ جو کہ مسلسل دوسرے ماہ بھی انتہائی بلند رہی ہے۔ رپورٹ کا یہ حصہ یورو کے سرمایہ کاروں کیلئے سخت مانیٹری پالیسی کے امکانات پیدا کر رہا ہے۔ مجموعی طور پر یہ اعداد و شمار توقعات سے زیادہ مثبت رہے۔ جس سے یورپی کرنسی کی سپورٹ میں اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ ریلیز ہونے کے بعد US Bonds Yields میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ جو کہ 4.035 کی سطح پر آ گئی ہیں۔ معاشی ماہرین کے مطابق اسپینش اعداد و شمار براہ راست یورپی معاشی اعشاریوں (European Financial Indicators) پر اثر انداز ہوں گے۔ اور امریکہ چین کے بعد یورپی یونین کا سب سے بڑا ٹریڈ پارٹنر ہے یہی وجہ ہے کہ یورپی معاشی ڈیٹا امریکی مارکیٹس میں اتار چڑھاؤ کا باعث بنتا ہے۔ اسکے علاوہ عالمی بینکنگ سسٹم پر منڈلاتے خطرات بھی مارکیٹ کو محدود رینج میں غیر متوقع رویہ اپنانے پر مجبور کر رہے ہیں۔ یہ تمام عوامل سرمایہ کاروں کو انتہائی محتاط کئے ہوئے ہیں

یورو کا ٹیکنیکی جائزہ

آج یورو ایشیائی سیشن کے دوران گراوٹ کے بعد یورپی سرمایہ کاروں کی سپورٹ سے 1.0871 پر آ گیا۔ 8 گھنٹے کے ٹریڈنگ چارٹ کا جائزہ لیں تو امریکی ڈالر کے خلاف یورو اسوقت اپنی 20 روزہ Moving Average کی Bullish سطح سے اوپر آ گیا ہے۔ جبکہ یہ اوپر کی ریلی کو وسعت دینے کی کوشش کر رہا ہے۔ تاہم رسک فیکٹرز اسے بڑی پیشقدمی سے روکے ہوئے ہیں۔ ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس بالکل فلیٹ نظر آ رہا ہے۔ جس سے محدود رینج کا امکانات پیدا ہو رہے ہیں۔ ٹیکنیکی انڈیکیٹرز بھی Sell on Strength کی ایڈوائس دے رہے ہیں۔

مومینٹم انڈیکیٹرز اسے 25 فیصد Bullish اور 25 فیصد ہی بیئرش جبکہ 50 فیصد Sideways ظاہر کر رہے ہیں۔ مجموعی جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) نیوٹرل ہے۔ اہم نفسیاتی ہدف 1.0870 ہے۔ جسے عبور کرنے سے سائیڈ لائن بلز بھی ریلی میں شامل ہو کر اسے اوپر کی طرف بڑے لیولز عبور کرنے کی اسٹرینتھ دے سکتے ہیں۔ سپورٹ لیولز 1.0850, 1.0830 اور 1.0800 ہیں جبکہ مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 1.0870, 1.0880 اور 1.0910 ہیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button