GBPUSD کی قدر 1.2600 سے اوپر آ گئی ، UK Services PMI کی توقعات سے مثبت ریڈنگ.
Prices Charged Inflation recorded 6 months High, increased demand for British Pound
GBPUSD کی قدر European Sessions کے دوران 1.2600 سے اوپر آ گئی ہے ، جس کی بنیادی وجہ UK Services PMI کی توقعات سے مثبت ریڈنگ ہے . جس سے British Pound کی طلب میں اضافہ ہوا ہے .
UK Services PMI کی تفصیلات۔
S&P Global کی جاری کردہ سروے رپورٹ کے مطابق اگست 2023ء میں Services Sector کے Purchase Managers Index کی سطح 50.9 فیصد رہی ۔ جبکہ اس سے قبل 50.5 فیصد کی پیشگوئی تھی۔
اگر اس کا تقابلہ جولائی کے ساتھ کریں تو سابقہ رپورٹ میں یہ انڈیکس 49.5 فیصد رہا تھا۔ اس طرح یہ رواں سال کی پہلی ریڈنگ ہے جو کہ معیشت پر Inflation کے اثرات میں کمی اور قوت خرید میں اضافے کو ظاہر کر رہی ہے۔
GBPUSD کا ردعمل۔
رپورٹ جاری ہونے کے بعد Pound to USD میں تیزی نظر آ رہی ہے . ۔ اسوقت یہ 0.02 فیصد اضافے سے 1.2600 سے اوپر ٹریڈ کر رہا ہے۔ جبکہ اسکی ٹریڈنگ رینج 1.2601 سے 1.2633 کے درمیان ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔