GBPUSD میں 1.2460 سے اوپر بحالی، UK CPI مارچ میں 3.2 فیصد پر آ گئی.
British Pound renewed demand after upbeat Inflation data, Rates Cut chances diminished
GBPUSD میں 1.2460 سے اوپر بحالی دیکھی جا رہی ہے ، مارچ میں UK CPI بڑھ کر 3.2 فیصد پر آنے کے بعد Bank of England کی طرف سے Interest Rate میں کمی کا سلسلہ موخر ہونے کے امکانات پیدا ہو گئے ہیں. جس کی تصدیق British Finance Minister جرمی ہنٹ نے بھی اپنے بیان میں کی ہے.
UK CPI Report کی تفصیلات.
Office For National Statistics کے جاری کردہ ڈیٹا میں Headline Inflation کی سطح 3.2 فیصد رہی . جبکہ معاشی ماہرین 3.1 فیصد کی پیشگوئی کر رہے تھے۔ اعداد و شمار کا تقابلہ فروری 2024 کے ساتھ کریں تو سابقہ ریڈنگ 3.4 فیصد تھی.
اگر Core Inflation پر نظر ڈالیں تو اسکی ریڈنگ 4.2 فیصد آئی ہے۔ سابقہ رپورٹ میں بھی یہ سطح 4.5 فیصد تھی۔ ماہانہ بنیادوں پر Inflation میں 0.3 فیصد کمی آئی ہے . جبکہ 1 فیصد کی توقع تھی۔ مجموعی طور پر رپورٹ میں Annual Inflation توقعات کے برعکس تین ماہ کی بلند ترین سطح پر آ گئی ہے۔
British Finance Minister کا بیان : Early Rates Cut کے امکانات محدود .
رپورٹ کے توقعات سے مثبت اعداد و شمار سامنے آنے پر British Finance Minister جرمی ہنٹ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ Inflation دوبارہ British Economy.پر پنجے گاڑ رہی ہے جس کے بعد Early Rates Cut کے امکانات محدود ہو گئے ہیں . ان کے اس بیان سے British Pound میں بحالی وسعت اختیار کر گئی ہے .
GBPUSD کا ردعمل.
ڈیٹا پبلش ہونے کے بعد Pound to USD میں تیزی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔ US Sessions کے آغاز پر یہ 1.2460 کی سطح کے قریب ٹریڈ کرتا ہوا دیکھا جا رہا ہے .
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔