GBPUSD میں 1.2550 سے اوپر بحالی، UK Manufacturing PMI مارچ میں 50.3 فیصد پر آ گیا.
Upbeat data recorded on multi months High, increased demand for British Pound
GBPUSD کی قدر European Sessions کے دوران 1.2550 سے اوپر بحال ہوئی ہے ، جس کی بنیادی وجہ UK Manufacturing PMI کی توقعات سے مثبت ریڈنگ ہے . جس سے British Pound کی طلب میں اضافہ ہوا ہے .
UK Services PMI کی تفصیلات۔
S&P Global کی جاری کردہ سروے رپورٹ کے مطابق مارچ کے دوران Manufacturing Sector کے Purchase Managers Index کی سطح 50.3 فیصد رہی ۔ جبکہ اس سے قبل 49.9 فیصد کی پیشگوئی تھی۔
اگر اس کا تقابلہ فروری 2024 کے ساتھ کریں تو سابقہ رپورٹ میں یہ انڈیکس 47.5 فیصد رہا تھا۔ اس طرح یہ رواں سال ریلیز ہونے والی مسلسل دوسری ریڈنگ ہے جو کہ Economy پر Inflation کے اثرات میں کمی اور قوت خرید میں اضافے کو ظاہر کر رہی ہے۔
GBPUSD کا ردعمل۔
رپورٹ جاری ہونے کے بعد Pound to USD میں تیزی نظر آ رہی ہے . ۔ اسوقت یہ 0.13 فیصد اضافے سے 1.2550 کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے۔ جبکہ اسکی ٹریڈنگ رینج 1.2540 سے 1.2560 کے درمیان ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔