مارکیٹ ٹرینڈز USDJPY میں گراوٹ کا باعث بن سکتے ہیں۔HSBC

مارکیٹ کے موجودہ ٹرینڈز اور پالیسیز USDJPY میں گراوٹ کا باعث بن سکتے ہیں۔ یہ پیشگوئی ملٹی نیشنل بینک اور معاشی ادارے HSBC کی طرف سے کی گئی۔ ادارے کے ریسرچ ونگ نے اپنی رپورٹ میں بینک آف جاپان (BOJ) کے موجودہ سربراہ ہارو ہیکو کروڈا کی ریٹائرمنٹ اور انکے ممکنہ جانشین کی تقرری کے بعد مانیٹری پالیسی تبدیل ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ جاپانی ین مضبوط بنیادی سپورٹ کے ساتھ امریکی ڈالر کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر سکتا ہے۔

بینک آف جاپان کا کرنٹ اکاؤنٹ بیلینس

ایچ۔ایس۔بی۔سی کے مطابق حالیہ عرصے میں بینک آف جاپان کا کرنٹ اکاؤنٹ بیلینس فیڈرل ریزرو سے زیادہ بہتر رہا جس سے جاپانی ین اس وقت بھی مستحکم رہا جب باقی تمام کرنسیز امریکی Non Farm Payroll کے بعد شدید گراوٹ کی شکار ہوئیں۔ ریسرچ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ 8 اپریل کے بعد جاپانی ین اپنے مرکزی بینک سے ملنے والی مانیٹری سپورٹ سے بتدریج قدر کو بہتر کرے گا۔ کرنٹ اکاؤنٹ اور گولڈ ریزروز ہمیشہ بیک گراؤنڈ میں رہتے ہوئے کرنسی کی بنیادی قدر کو مضبوط کرتے ہیں۔ ہاروہیکو کروڈا 8 اپریل کو اپنی مدت ملازمت پوری کریں گے۔ تاہم انکے جانشین کا تقرر آئندہ چند ہفتوں میں کر لیا جائے گا جس سے مرکزی بورڈ کی پالیسیاں بھی تبدیل ہو جائیں گی، جن میں سرفہرست مانیٹری پالیسی ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button