آسٹریلیئن ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ، ایم معاشی ڈیٹا ریلیز

آسٹریلیئن ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے۔ جس کی وجہ Bureau Of Statistics اور National Australia Bank کی طرف سے جاری کیا جانیوالا اہم معاشی ڈیٹا ہے۔ AUDUSD نئے کاروباری ہفتے کے پہلے دن مارکیٹ کے ملے جلے رجحان کا سامنا کر رہا ہے۔

آسٹریلیئن ڈالر پر معاشی ڈیٹا کے اثرات

آج دو اہم معاشی رپورٹس جاری کی گئیں۔ اپریل 2023ء کا Business Confidence Data 14 فیصد ریا۔ جبکہ اس سے قبل 16 فیصد رہنے کی پیشگوئی تھی۔ واضح رہے کہ یہ سروے نیشنل آسٹریلیا بینک کی طرف سے جاری کیا گیا ہے۔ جس نے اپنی کمنٹس میں ملکی معیشت پر افراط زر کے منفی اثرات کا ذکر کرتے ہوئے رپورٹ میں کارپوریٹ سیکٹر کی پرفارمنس کو مایوس کن قرار دیا۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ گذشتہ ماہ یہ کاروباری انڈیکس 16.0 رہا تھا۔ لیبر مارکیٹ کی اوسط کاروباری لاگت میں 1.9 فیصد اضافہ ہوا۔ جبکہ Purchase Costs میں 2.3 فیصد اضافہ ہوا۔ جو کہ صنعتی شعبے پر Inflatory pressure کو ظاہر کر رہا ہے۔ بینک نے کہا ہے کہ

آسٹریلوی معیشت میں ابھی بھی طلب بہترین ہے تاہم لیبر مارکیٹ کاروباری لاگت بڑھنے کے باعث دباؤ کا سامنا کر رہا ہے۔

آج کی دوسری اہم رپورٹ Australian Building Permits Report ہے۔ کنسٹرکشن سیکٹر کا یہ اہم ڈیٹا آسٹریلوی محکمہ شماریات نے پبلش کیا۔ جس کے مطابق گذشتہ ماہ جاری کئے جانیوالے پرمٹس کی تعداد میں 0.1 فیصد کمی واقع ہوئی ۔ جبکہ مارکیٹ توقعات 3.0 فیصد تھیں۔ اگر اس کا تقابلہ گذشتہ رپورٹ سے کریں تو اس میں یہ شرح 4 فیصد تھی۔ جس سے بڑھتی ہوئے پالیسی ریٹس کے اس شعبے کے گروتھ ریٹ ہو اثرات ظاہر ہو رہے ہیں۔

مارکیٹ پر اثرات

رپورٹس جاری ہونے کے بعد AUDUSD نے اختتام ہفتہ سے شروع ہونیوالا تیزی کا مومینٹم کھو دیا اور 0.6750 کے قریب اتار چڑھاؤ کا شکار دیکھا گیا۔ Aussie ڈالر کے سرمایہ کار خاصے محتاط نظر آ رہے ہیں۔

اسکے علاوہ نیوزی لینڈ ڈالر کے مقابلے میں آسٹریلیئن ڈالر (AUDNZD) بھی قدرے دباؤ کا شکار نظر آ رہا ہے اور آج کی بلند ترین سطح 1.0731 سے گراوٹ کا شکار ہو کر 1.0727 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

جاپانی ین کے مقابلے میں آسٹریلیئن ڈالر (AUDJPY) میں تیزی نظر آ رہی ہے۔ جاپانی مرکزی بینک کی نرم مانیٹری پالیسی کے تسلسل سے ایشیائی کرنسی اپنے آسٹریلوی ہم منصب کے سامنے بیک فٹ پر نظر آ رہی ہے۔اور آسٹریلیئن ڈالر آج کے سیشن میں 0.18 فیصد مستحکم ہو کر 91.14 پر آ گیا ہے۔ AUDCAD بھی 0.23 فیصد اوپر 0.9050 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button