نیوزی لینڈ ڈالر میں ملا جلا رجحان، NZX50 میں منفی ریلی ۔ RBNZ مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا گیا۔

نیوزی لینڈ ڈالر کی قدر میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ ریزرو بینک آف نیوزی لینڈ کی طرف سے 25 بنیادی پوائنٹس شرح سود میں اضافے سے NZDUSD جارحانہ انداز اختیار کر گیا ہے۔ دو روز سے جاری پالیسی ساز اراکین کی میٹنگ کے اختتام پر ملکی اور بین الاقوامی معاشی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے آفیشل کیش ریٹ (OCR) میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل RBNZ پانچ بار ٹرمینل ریٹس میں اضافہ کر چکا ہے۔ جبکہ ملک میں افراط زر 5 فیصد سے زائد ہے جس کے نتیجے میں لیبر مارکیٹ بھی دباؤ میں ہے۔

ایڈریان اور کی پریس کانفرنس

مانیٹری پالیسی کا اعلان کرنے کے بعد گورنر ریزرو بینک آف نیوزی لینڈ  ایڈریان اور نے پریس کانفرنس سے خطاب کیا جس میں انہوں نے 50 کی بجائے 25 بنیادی پوائنٹس شرح سود بڑھانے کے فیصلے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ اب بھی افراط زر ہدف سے زیادہ ہے۔ تاہم لیبر مارکیٹ اور دیگر معاشی اعشاریے (Financial Indicators) گروتھ ریٹ کی بحالی ظاہر کر رہے ہیں۔

انہوں نے مفصل انداز میں کہا کہ مستقبل میں معاشی رپورٹس کے مطابق فیصلے کئے جائیں گے اور official Cash Rates میں کمی بھی کی جا سکتی ہے۔ ایڈریان اور نے یہ بھی کہا کہ تعمیراتی شعبے پر کساد بازاری کے کوئی اثرات نہیں دیکھے جا رہے۔

ریٹیل سیلز رپورٹ اور نیوزی لینڈ ڈالر پر اثرات

نیوزی لینڈ کے محکمہ شماریات نے رواں سال کے پہلے کوارٹر کی ریٹیل سیلز رپورٹ جاری کر دی ہے۔ جس کے مطابق جنوری سے مارچ کے درمیان ریٹیل سیلز کی سطح میں 1.4 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ جبکہ 0.2 فیصد کی پیشگوئی تھی۔ اگر اس کا تقابلہ گذشتہ کوارٹر کے ساتھ کیا جائے تو 2022ء کے آخری کوارٹر میں یی ریڈنگ منفی 0.6. فیصد تھی۔ دوسری طرف سالانہ ریٹیلز منفی 4.1 فیصد پر آ گئی ہیں۔ جو کہ ملکی تاریخ کی سب سے کم ترین شرح اور معیشت پر افراط زر کے اثرات کو ظاہر کر رہی ہے۔

مارکیٹ کا ردعمل

منفی ریٹیل سیلز رپورٹ کے اجراء کے فوری بعد نیوزی لینڈ ڈالر کی قدر میں گراوٹ دیکھی گئی۔ تاہم اس کے بعد NZDUSD دوبارہ 0.6250 سے اوپر بحال ہو رہا ہے۔ تاہم ریزرو بینک آف نیوزی لینڈ (RBNZ) کے مانیٹری پالیسی فیصلے کے پیش نظر سرمایہ کار منفی ریڈنگ کو نظر انداز کرتے ہوئے محتاط انداز میں ٹریڈ کرتے ہوئے نظر آئے فیصلے کے بعد NZDUSD میں ملا جلا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

۔ دوسری طرف نیوزی لینڈ اسٹاک ایکسچینج (NZX) میں بھی مندی ریکارڈ کی گئی ہے۔ NZX50 انڈیکس 42 پوائنٹس کی کمی سے 11903 کی سطح پر آ گیا ہے۔ اسکی ٹریڈنگ رینج 11862 سے 11945 کے درمیان ہے۔

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button