New Zealand Manufacturing PMI ریلیز ، NZDUSD میں بحالی.
اگست 2022ء میں پرچیز مینیجرز انڈیکس 46.1 فیصد رہا۔
New Zealand Manufacturing PMI جاری کر دیا گیا ۔ جس کے بعد NZDUSD میں کسی حد تک بحالی دیکھی جا رہی ہے۔
New Zealand Manufacturing PMI کی تفصیلات۔
نیوزی لینڈ کے محکمہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں پرچیز مینیجرز انڈیکس کی ریڈنگ 46.1 فیصد رہی۔ جبکہ اس سے قبل 46.3 فیصد کی پیشگوئی تھی۔ اگر اس ڈیٹا کا تقابلہ جولائی کے ساتھ کیا جائے تو سابقہ اعداد و شمار 46.3 فیصد تھے۔ اس طرح مسلسل تیسرے ماہ میں انڈیکس منفی منظرنامہ ظاہر کر رہا ہے۔
مارکیٹ کا ردعمل
ڈیٹا جاری ہونے کے بعد امریکی ڈالر کے مقابلے میں نیوزی لینڈ ڈالر (NZDUSD) 0.04 فیصد بحالی کے ساتھ 0.5912 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ تاہم 0.6000 کا نفسیاتی ہدف حاصل کرنے کے لئے اسٹرینتھ کی کمی نظر آ رہی ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔