آسٹریلین ڈالر اور جاپانی ین کی قدر میں کمی۔ ایشیاء پیسفیک فاریکس سیشنز میں امریکی ڈالر کی پیشقدمی

آج آسٹریلین اور ایشیا پیسیفک مارکیٹس میں امریکی ڈالر (USD ) سبھی عالمی کرنسیز کے مقابلے میں مسلسل تیزی کے رجحان کے ساتھ ٹریڈ کر رہا ہے۔ جبکہ کل کے تمام سیشنز میں مضبوط نظر آنیوالی کرنسی آسٹریلین ڈالر امریکی ڈالر (AUD/USD ) کے مقابلے میں 0.004 فیصد گراوٹ کے بعد 0.6300 کی نفسیاتی سپورٹ سے نیچے آ گیا ہے اور اس وقت سست روی کے ساتھ 0.6280 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ آج کے سڈنی سیشنز (Sydney Sessions ) اور اسکے بعد شروع ہونیوالے ایشیاء پیسیفک سیشنز (Asia Pacific Sessions ) کے دوران امریکی ڈالر باقی کرنسیز سے کل کی حاصلات (Gains ) چھین رہا ہے۔ جبکہ آسٹریلین ڈالر نیوزی لینڈ ڈالر (AUD/NZD ) کے مقابلے میں بھی 0.005 فیصد قدر کھو کر 1.1120 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ دوسری طرف جاپانی ین کے مقابلے میں بھی آسٹریلین ڈالر (AUD/JPY ) منفی سمت میں ٹریڈ کر رہا ہے اور 0.26 فیصد کمی کے بعد 93.500 کی سطح پر منفی مومینٹم کے ساتھ ٹریڈ جاری رکھے ہوئے ہے۔

امریکی ڈالر کے مقابلے میں نیوزی لینڈ ڈالر ( NZD/USD ) البتہ 0.0010 فیصد قدر حاصل کر کے مثبت رجحان کے ساتھ 0.5650 پر مستحکم نظر آ رہا ہے۔ جاپانی ین روزانہ اپنے گزشتہ ریکارڈ کو خود ہی توڑ رہا ہے ۔ حالیہ عرصے میں جاپانی ین جس حد تک گراوٹ کا شکار ہوا ہے اتنا تاریخ میں کبھی نہیں ہوا۔ آج امریکی ڈالر جاپانی ین (USD/JPY ) کے مقابلے میں 149 کی سطح کو ٹیسٹ کر رہا ہے اور اسکا اگلا ہدف 150 ہے ۔ جبکہ عالمی معاشے ادارے جاپانی ین کے 155 کے قریب تک گراوٹ کے شکار ہونے کی پیشگوئیاں کر رہے ہیں۔

آج صبح جاپانی وزیر خزانہ اور جاپانی مرکزی بینک (Bank of Japan ) کی طرف سے جاپانی ین کو سہارا دینے کے لئے اوپن مارکیٹ مداخلت (Open Market Interference ) کے اشارے دے رہے ہیں۔ جاپانی ین کے مقابلے میں یورو (EUR/JPY ) بھی 146 کی سطح پر آ گیا ہے اور ایسا بھی فاریکس ٹریڈ کی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے۔ جبکہ آسٹریلین ڈالر اپنے کینیڈین ہم منصب (AUD/CAD ) کے مقابلے میں بھی 0.001 فیصد کمی کے بعد 0.862 پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button