امریکی ڈالر کا دفاعی انداز۔ یورو کی قدر میں اضافہ۔ امریکی فاریکس سیشنز کا جائزہ
آج امریکی فاریکس مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالر دفاعی انداز اختیار کئے ہوئے ہے۔ امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو (EUR/USD ) آج 1.23 فیصد اضافے کے ساتھ 0.9843 کی سطح پر آ گیا ہے جبکہ یورو مسلسل جارحانہ موڈ میں اپنی کھوئی ہوئی قدر کو بحال کر رہا ہے۔ دوسری طرف امریکی ڈالر کے مقابلے میں برطانوی پاؤنڈ (GBP/USD ) بھی 2 فیصد بہتری کے ساتھ 1.1400 کی نفسیاتی حد عبور کرتے ہوئے مسلسل اوپر جا رہا ہے۔ امریکی ڈالر کے مقابلے میں آسٹریلین ڈالر ( AUD/USD ) آج 1.63 فیصد بہتری کے ساتھ 0.6400 کی سطح کے بالکل قریب ٹریڈ کر رپا ہے۔
امریکی ڈالر کے مقابلے میں نیوزی لینڈ ڈالر (NZD/USD ) 1.32 فیصد اضافے کے ساتھ 0.5638 کی سطح پر آگے بڑھ رہا ہے۔ جبکہ جاپانی ین کے مقابلے میں امریکی ڈالر (USD/JPY ) تیزی کا مومینٹم اختیار کیے ہوئے ہے۔ اور 148.84 پر تریڈ کر رہا ہے۔ جبکہ سوئس فرانک کے خلاف امریکی ڈالر (USD/CHF ) آج 0.89 فیصد کی کمی کے بعد 0.9926 پر آ گیا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔