NZDUSD ایشیائی سیشنز میں 0.6100 سے اوپر مستحکم ، سخت Monetary Policy طویل عرصے تک برقرار رکھی جا سکتی ہے . گورنر RBNZ

Andrian Orr ruled out chances of early Rates Cut , says construction sector has slow down

NZDUSD ایشیائی سیشنز میں 0.6100 سے اوپر مستحکم نظر آ رہا ہے . جس کی بنیادی وجہ RBNZ کی طرف سے جاری کئے جانیوالے بیانات ہے ، گورنر اینڈریان اور کا کہنا ہے کہ Rates Cut Program جلد شروع کئے جانے کے امکانات نہیں ہیں کیونکہ New Zealand میں Headline Inflation تاریخ کی بلند ترین سطح 5.5 فیصد پر آ گئی ہے . جسے 2 فیصد کے مقررہ ہدف تک کنٹرول کئے بغیر Monetary Policy میں نرمی نہیں کی جا سکتی.

آبادی میں اضافہ تاہم Construction Sector سست روی کا شکار.

Reserve Bank of New Zealand کے سربراہ نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملکی معیشت اور Monetary Policy پر تفصیل سے بات کی ، انکا کہنا تھا کہ حالیہ عرصے کے دوران ملکی آبادی میں تیزی سے اضافہ ہوا ، غیر ملکی طلبا و طالبات کی بڑی تعداد New Zealand کا رخ کر رہی ہے . علاوہ ازیں Immigrants کی آباد کاری حالیہ برسوں میں بڑھی ہے ، تاہم اس تناسب سے نئے گھروں کی تعمیر نہیں کی جا سکی ، کیونکہ خام مال کی قیمتوں میں اضافے سے Construction Sector سست روی کا شکار ہوا ہے .

انکا کہنا تھا کہ اس شعبے کی سرگرمیوں میں کمی سے Labor Market Growth کے اہداف بھی حاصل نہیں ہو سکے . جس سے یہ دباؤ کی شکار ہوئی ہے . گورنر اینڈریان کے  مطابق Chinese Economy کی سست روی سے بھی ملکی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں ، کیونکہ ایشیائی ملک انکا سب سے بڑا Trade Partner ہے . جس سے New Zealand Dollar کی طلب پر بھی فرق پڑتا ہے .

Consumer Price Index کی بلند شرح تاہم بنکاری نظام مضبوط بنیادوں پر قائم.

Governor RBNZ کے مطابق Consumer Price Index میں اضافہ عوام کی قوت خرید اور Growth Rate میں کمی کا بڑا سبب ہے . لیکن اسوقت صرف اسکا شکار New Zealand ہی نہیں بلکہ اسکی وجوہات بین الاقوامی ہیں . Geopolitical Conflicts اور International Trade کی بندش سے یہ نتائج بہت پہلے سے متوقع تھے .

انکا کہنا تھا کہ Global Economy بڑے Inflationary Shocks کی شکار ہے . جس سے ترسیل زر کا نظام بھی متاثر ہو رہا ہے . تاہم انہوں نے کہا کہ United States اور Europe کی نسبت انکا بنکاری نظام مضبوط بنیادوں پر قائم اور Kiwi Dollar کو بھرپور سپورٹ مہیا کر رہا ہے . 

تکنیکی تجزیہ.

ٹیکنیکی اعتبار سے چار گھنٹوں کے چارٹ پر کیوی ڈالر  0.6100 کے قریب ٹریڈ کرتے ہوئے اوپر کے لیولز پر جانے کے لئے اسٹرینتھ جمع کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ تاہم عبور کرنے میں ناکامی  بیرز کو متحرک کر سکتی ہے  واضح رہے کے  اس سطح پر 20 روزہ موونگ ایوریج اور Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹریسمنٹ ہے لہذا یہ اسکا مستحکم زون تصور کیا جاتا ہے .

NZDUSD ایشیائی سیشنز میں 0.6100 سے اوپر مستحکم ، Inflation کنٹرول کرنے کے لئے سخت Monetary Policy طویل عرصے تک برقرار رکھی جا سکتی ہے . گورنر RBNZ
NZDUSD

اس سطح پر اسکے سپورٹ لیولز 0.6105 ، 0.6080 اور 0.6060 ہیں 14 روزہ RSI  اسوقت 60 سے اوپر ہے . جو کہ اوپر کے لیولز پر بحالی کی نشاندہی کر رہی ہے . اگر مزاحمتی حدوں کا جائزہ لیں تو یہ 0.6130 ، 0.6160 اور 0.6190 ہیں. تیسری مزاحمت عبور کرنے پر یہ اپنے Bullish Zone میں داخل ہو جائیگا ، کیونکہ یہاں پر اسکی 200 روزہ Moving Average ہے . 

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button