میزان بینک PSX کی بہترین کمپنیوں میں شامل، اسٹاک ویلیو میں اضافہ
میزان بینک لیمیٹڈ کو PSX کی بہترین کمپنیوں میں شامل کر لیا گیا۔ جس کے بعد اسکی اسٹاک ویلیو میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔۔ اس کے علاوہ گذشتہ دنوں بہترین سالانہ نتائج کے بعد سرمایہ کاری کے رجحان میں اضافہ اور میوچل فنڈز کی خریداری بھی اسکی شیئر ویلیو میں اضافے کی ذیلی وجوہات میں شامل ہیں .
واضح رہے کہ میزان بینک لیمیٹڈ (MEBL) کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے مسلسل دوسرے سال 25 بہترین کمپنیوں میں شامل کیا ہے جبکہ اس نے پاکستان بینکنگ کونسل کی طرف سے Innovative Islamic Deal of the Year کا ایوارڈ بھی حاصل کیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج PSX میں ملے جلے رجحان کے باوجود MEBL بہترین شیئر والیوم کے ساتھ ٹریڈ کرتا ہوا دکھائی دیا۔
میزان بینک کا تعارف
میزان بینک لیمیٹڈ (MEBL) پاکستان کے نجی شعبے کا معاشی ادارہ ہے۔ جس کا قیام 27 مارچ 1997ء کو کمپنیز آرڈیننس 1984 ء کے تحت عمل میں آیا (بعد میں اسے کمپنیز ایکٹ 2017ء سے تبدیل کر دیا گیا)۔ 31 جنوری 2002ء کو اس نے شیڈولڈ اسلامک کمرشل بینک کا لائسنس حاصل کیا۔ اس وقت سے لے کر اب تک میزان کے آپریشنز نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی افق پر بھی وسعت اختیار کر چکے ہیں۔ اسوقت اسکی 800 سے زائد برانچز کارہوریٹ، ریٹیل، کنزیومر اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں اپنی خدمات پیش کر رہی ہیں۔
اپنے قیام کے وقت اسکا بنیادی سرمایہ 1 ارب 70 کروڑ روپے رکھا گیا تھا۔ تاہم پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں MEBL کا ادا شدہ سرمایہ (Paidup Capital) 1 ارب، 78 کروڑ، 96 لاکھ شیئرز پر مشتمل ہے. جس سے اسکی مضبوط بنیادوں کی نشاندہی ہوتی ہے۔ ان میں سے آزادانہ ٹریڈ (Free Float Trade) کیلئے 44 کروڑ 47 لاکھ شیئرز دستیاب ہیں۔ جو کہ مجموعی تعداد کا 25 فیصد بنتے ہیں۔ گذشتہ ایک سال میں اسکی ٹریڈنگ رینج 85 روپے 70 پیسے سے 147 روپے 40 پیسے کے درمیان رہی۔ اسکا طویل المدتی ہدف 200 روپے فی شیئر قدر کا حصول ہے۔
ٹیکنیکی تجزیہ
آج میزان بینک لیمیٹڈ میں کاروباری سرگرمیوں کا آغاز 93 روپے 65 پیسے سے ہوا۔ تاہم میزان بینک کے بارے میں PSX لسٹنگ جاری ہونے کے بعد کیپیٹل مارکیٹ کے ملے جلے رجحان کے باوجود یہ 93 کی نفسیاتی سطح (Psychological Level) سے اوپر مستحکم رہا۔ ٹریڈنگ چارٹ کا جائزہ لیں تو آخری آدھے گھنٹے کے دوران یہ 92 روپے 75 پیسے پر بند ہوا جو کہ جمعے کے اختتامیے سے 13 پیسے اوپر ہے۔
اسکی بلند ترین سطح 93.65 رہی۔ آج یہ اپنی 20DMA سے اوپر آ گیا ہے۔ جبکہ طویل المدتی 200DMA سے نیچے ٹریڈ کر رہا ہے۔ آج تک اس میں 47 لاکھ 62 ہزار شیئرز کا لین دین ہوا۔ جبکہ اسکی مارکیٹ کیپیٹلائزیشن میں 0.14 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ موجودہ سطح پر اسکے سپورٹ لیولز 92.40, 92.10 اور 91.60 ہیں جبکہ مزاحمتی حدیں 93.20, 93.65 اور 94.20 ہیں۔
اسکے ٹیکنیکی انڈیکیٹرز Strong Buy کی کال دے رہے ہیں جبکہ مومینٹم انڈیکیٹرز اسے 60 فیصد Bullish اور 30 فیصد Bearish جبکہ 10 فیصد Sideways ظاہر کر رہے ہیں۔ اس طرح مجموعی جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) بھی Bullish ہے۔ جبکہ آج 92 کے نفسیاتی ہدف سے اوپر اختتام سے یہ آنیوالے دنوں میں 100 سے 110 کے درمیان ٹریڈ کرتا ہو دیکھا جا سکے گا۔ موجودہ سطح پر ہولڈنگ کے ساتھ MEBL کے سرمایہ کاف آنیوالے دنوں میں 15 سے 20 روپے فی شیئر منافع حاصل کر سکتے ہیں۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔