امریکی ڈالر کے مقابلے میں چینی یوان دو سال کی کم ترین سطح ہر

شنگھائی( نیوز رپورٹ)۔ امریکی ڈالر کے مقابلے میں چینی یوان آج پچھلے 2 سال کی کم ترین سطح پر آ گیا۔ چینی معیشت کی سست روی اور تشویشناک معاشی رپورٹس کے بعد پچھلے تین دن سے چینی یوان کی قدر میں مسلسل گراوٹ واقع ہوئی ہے۔ چینی مرکزی بینک نے یوان کی آن شور قیمت کو کنٹرول کرنے کے لئے سخت مانیٹری پالیسی سمیت متعدد اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ اس کے باوجود آج کے ایشین سیشن میں امریکی ڈالر کے ساتھ پیئر میں آن شور یوان کی قدر میں مسلسل کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد چینی کرنسی 6.6854 پر چینی مارکیٹ میں بند ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ آن شور یوان کا اگلا سپورٹ لیول 6.90 ہے۔ لیکن فاریکس مارکیٹ کے ماہرین کے مطابق چینی کرنسی پہلی بار 7.0 کی سطح تک جا سکتی ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button