امریکی ڈالر (USD) کی قددر میں کمی، یورو (EUR) مستحکم۔ امریکی فاریکس سیشن ( U.S FX Session ) میں ٹریڈ جاری
آج امریکی فاریکس سیشن (Amercan Forex Session ) کے آغاز پر کینیڈین ڈالر کے مقابلے میں امریکی ڈالر (USD/CAD ) 0.01 فیصد اضافے کے ساتھ 1.3610 پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ آج کینیڈین مرکزی بینک (Bank of Canada ) کی طرف سے شرح سود (Interest rate) میں متوقع 75 پوائنٹس کے اضافے کی بجائے 50 بنیادی پوائنٹس کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اس فیصلے کے سامنے آنے کے بعد کینیڈین ڈالر کی قدر میں گراوٹ واقع ہوئی ہے اور اس کے مقابلے میں امریکی ڈالر (USD/CAD ) 0.07 فیصد اضافے کے بعد 1.3600 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ دوسری طرف امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو (EUR/USD ) 0.007 فیصد مزید استحکام کے ساتھ 1.0030 پر مستحکم نظر آ رہا ہے۔
امریکی ڈالر کے مقابلے میں برطانوی پاؤنڈ (GBP/USD ) 0.014 فیصد مستحکم ہو کر 1.1610 پر مسلسل مثبت پیشرفت کر رہا ہے۔ جبکہ سوئس فرانک کے مقابلے میں امریکی ڈالر (USD/CHF ) اسوقت 0.007 فیصد کم ہو کر 0.9870 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔