امریکی PMI Flashes اور FOMC منٹس ۔ فاریکس مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ

آج عالمی فاریکس مارکیٹس (Global) میں زیادہ تر سرمایہ کار سائیڈ لائن نظر آ رہے ہیں۔ جس کی وجہ Macro economic data کے اجراء کا انتظار ہے۔ گزشتہ تین دنوں سے مسلسل جارحانہ انداز کے بعد امریکی ڈالر سست روی کا انداز اپنائے یوئے نظر آ رہا ہے۔ ڈالر انڈیکس (DXY) بھی آج 107 پر آ گیا ہے۔ اور 10 سالہ بانڈز کی شرح منافع میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ آج S&P Global نومبر 2022ء کی PMI’s کے جائزے اور Flashes جاری کرنیوالا ہے جس سے مارکیٹس پر براہ راست تو اثرات مرتب نہیں ہوں گے لیکن دسمبر کے پہلے ہفتے کا معاشی منظر نامہ ضرور واضح ہو جائے گا۔ جبکہ FOMC کے منٹس کے اجراء کے بعد امریکی ڈالر (USD) اور دیگر کرنسیز کی سمت کا تعین بھی ہو جائے گا۔ اسکے علاوہ آج کی متوقع U.S Durable Goods کی رپورٹ اور New Home Sales کی رپورٹس کے علاوہ Weekly Jobless Claims کے ڈیٹا سے امریکی لیبر مارکیٹ کا موجودہ منظر نامہ واضح ہو جائے گا۔ جس کے بعد امریکی ڈالر دیگر کرنسیز کے مقابلے میں ایک واضح سمت اختیار کر سکتا ہے۔ امریکی Thanks Giving کی تعطیلات اسے پہلے جاری ہونیوالے اعداد و شمار انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔

ایشیائی سیشنز کے دوران نیوزی لینڈ کے مرکزی بینک (RBNZ) کی طرف سے 75 بنیادی پوائنٹس کے شرح سود (Interest rate) میں توقعات کے مطابق اضافے کے بعد نیوزی لینڈ میں پہلی بار شرح سود 4.25 فیصد پر پہنچ گئی ہے جس کے بعد اییشیائی اسٹاکس (Asian Stocks) میں گراوٹ ریکارڈ کی گئی جبکہ کیوی ڈالر (NZD) کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔ اسکے علاوہ آسٹریلین ڈالر (AUD), جاپانی ین (JPY), اور امریکی ڈالر (USD) مزید دفاعی انداز اختیار کر گئے ہیں۔ امریکی ڈالر کے مقابلے میں نیوزی لینڈ ڈالر (NZD/USD) آج تین ماہ کے بعد 0.6200 کی اہم ترین نفسیاتی حد (Psychological Resistance) عبور کر گیا تاہم ایشیائی سیشنز کے اختتام اور یورپی سیشنز کے آغاز میں دوبارہ 0.6150 کی سطح تک آ گیا ہے اور اس لیول پر مستحکم نظر آ رہا ہے۔

دوسری طرف فیڈرل ریزرو (Fed) متوقع طور پر 75 کی بجائے 50 پوائنٹس شرح سود میں اضافہ کر سکتا ہے۔ FOMC کے مختلف عہدیداران کی طرچ سے کی جانیوالی تقاریر میں دیئے جانیوالے اشاروں سے 50۔ بنیادی پوائنٹس شرح سود کے اضافے کا مضبوط تاثر قائم ہوا ہے جو کہ امریکی ڈالر کے لئے ایک شاک ویو ثابت ہو سکتا ہے اور ڈالر CPI رپورٹ کے اجراژ تک دفاعی انداز اختیار کر سکتا ہے۔ امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو (EUR/USD) کے Bullish مومینٹم میں کمی واقع ہوئی ہے لیکن اب بھی یہ 1.0300 کی مضبوط سپورٹ سے اوپر مستحکم نظر آ رہا ہے۔ کیبل (GBP/USD) نے گذشتہ ہفتے کے دوران امریکی ڈالر کی سست روی کا بھرپور ایڈوانٹیج حاصل کیا اور 1.1900 سے اوپر اس سطح پر مثبت مومینٹم اختیار کئے ہوئے ہے۔ گذشتہ ہفتے کے دوران برطانوی پاؤنڈ نے اگست 2022ء سے اپنے کھوئے ہوئے لیولز بحال کئے ہیں۔ تاہم دسمبر کے پہلے ہفتے کے دوران آنیوالے امریکی شرح سود کے بارے میں فیصلے کے بعد اسکی اگلی سمت متعین یو گی۔ جاپانی ین نے بھی گذشتہ دس دن کے دوران امریکی ڈالر کی کمزوری سے فائدہ اٹھاتے ہوئے USD/JPY کو واپس 142 کی طرف دھکیل دیا ہو۔ جبکہ اسوقت یہ ایک مخصوص رینج میں 140 سے 142 کے درمیان ٹریڈ کر رہا ہے۔ سونے (Gold) کی قیمتوں میں بھی مجموعی طور پر استحکام نظر آیا لیکن اس کے باوجود یہ 1720 سے 1787 ڈالر کے درمیان ایک محدود رینج میں ٹریڈ کر رہا ہے۔ اور FOMC کے منٹس جاری ہونے کے بعد اسکی قیمتوں میں ایک واضح سمت کا تعین کیا جا سکے گا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button