امیریکن فاریکس سیشنز:امریکی ڈالر کے مقابلے میں برطانوی پاؤنڈ اور دیگر کرنسیز اتار چڑھاؤ کی شکار

آج امریکی فاریکس سیشنز کے آغاز پر امریکی ڈالر ( U.S Dollar ) دفاعی انداز اختیار کئے ہوئے ہے۔ امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو (EUR/USD ) موجودہ سیشن میں 0.002 فیصد اضافے کے ساتھ 0.9880 کی سطح پر 0.9900 کے نفسیاتی ہدف کے بالکل قریب ہے اور کسی بھی وقت اس نفسیاتی حد کو عبور کر سکتا ہے۔ دوسری طرف امریکی ڈالر کے مقابلے میں برطانوی پاؤنڈ ( GBP/USD ) 0.001 فیصد کمی کے ساتھ 1.1300 پر ٹریڈ کر رہا ہے اور کسی بھی وقت اس مضبوط نفسیاتی حد کو توڑ سکتا ہے۔

سوئس فرانک کے مقابلے میں امریکی ڈالر (USD/CHF ) 0.003 فیصد اضافے کے ساتھ 1.0010 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ دوسری طرف کینیڈین ڈالر کے مقابلے میں امریکی ڈالر (USD/CAD) 0.007 فیصد تیزی کے ساتھ 1.3720 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ جاپانی ین کے مقابلے میں امریکی ڈالر (USD/JPY ) اس سیشن میں 1.0920 فیصد اضافے کے ساتھ 148.8130 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ دوسری طرف امریکی ڈالر کے مقابلے میں آسٹریلین ڈالر (AUD/USD ) 1.1 فیصد کمی کے ساتھ 0.6303 پر اتار چڑھاؤ کا شکار ہے۔ آخر میں ذکر کریں امریکی ڈالر کے مقابلے میں نیوزی لینڈ ڈالر (NZD/USD ) 0.005 فیصد گراوٹ کا شکار ہے اور 0.5693 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button