ایشیاء پیسیفک فاریکس : جاپانی ین مستحکم آسٹریلین اور نیوزی لینڈ ڈالر میں منفی رجحان
آج ایشیائی فاریکس سیشنز (Asia FX Sessions ) کے دوران جاپانی ین مستحکم نظر آ رہا ہے جبکہ اسکے مقابلے میں امریکی ڈالر (USD/JPY ) آج کی متوقع CPI کے اجراء کے پیش نظر دباؤ کا شکار نظر آ رہا ہے اور 0.178 فیصد کمی کے ساتھ 146.1800 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ دوسری طرف جاپانی ین کے مقابلے میں یورو (EUR/JPY ) 0.055 فیصد گراوٹ کے بعد 146.5500 کی سطح پر آ گیا ہے۔ جبکہ ین کے مقابلے میں اگر آسٹریلین ڈالر (AUD/JPY) کا جائزہ لیں تو یہاں بھی جاپانی ین مستحکم نظر آ رہا ہے اور اس کے مقابلے میں Aussies ڈالر 0.382 فیصد کم ہو کر 93.8000 پر منفی سمت میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔
امریکی ڈالر کے خلاف آسٹریلین ڈالر (AUD/USD) بھی موجودہ سیشن کے دوران 0.202 فیصد مندی کے ساتھ 0.6420 پر گراوٹ کا شکار ہے۔ اپنے کینیڈین ہم منصب کے مقابلے میں آسٹریلین ڈالر (AUD/CAD) مسلسل دوسرے دن دباؤ کا شکار ہے۔ جس کی بنیادی وجہ آسٹریلین معاشی رپورٹس کے منفی اعداد و شمار ہیں. اس مقابلے میں آسٹریلین ڈالر 0.160 فیصد مندی کے داتھ 0.150 فیصد کمی کے ساتھ 0.8680 پر آ گیا ہے۔
آگے بڑھتے ہوئے نیوزی لینڈ ڈالر کے مقابلے میں آسٹریلین ڈالر کا جائزہ لیتے ہیں۔ اگرچہ گذشتہ دو روز سے چینی لاک ڈاؤن، امریکی وسط مدتی انتخابات اور امریکی CPI رپورٹ کے اجراء کے انتظار میں دونوں کرنسیز ہی گراوٹ کی شکار ہیں۔ آج بھی آسٹریلین ڈالر اپنے کیوی ہم منصب (AUD/NZD) کے مقابلے میں اپنی گزشتہ امریکی سیشنز (U.S Sessions) کی سطح 1.0930 کی سطح پر ہی بغیر کسی تبدیلی کے ٹریڈ کر رہا ہے۔ آخر میں ذکر کریں گے امریکی ڈالر کے مقابلے میں نیوزی لینڈ ڈالر (NZD/USD) کا۔ جو کہ 0.01 فیصد اوپر 0.5870 پر مستحکم نظر آ رہا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔