ایشیاء پیسیفک فاریکس: جاپانی ین گراوٹ کا شکار، آسٹریلین اور نیوزی لینڈ ڈالرز مستحکم

آج ایشیاء پیسیفک فاریکس سیشنز (Asia Pacific FX Sessions) کے دوران جاپانی ین گراوٹ کا شکار ہے۔ عالمی اسٹاکس (Global Stocks) میں تیزی کی لہر کے ساتھ ین کی طلب (Demand) میں کمی دیکھی جا رہی ہے اور اس کے مقابلے میں امریکی ڈالر (USD/JPY) 0.17 فیصد مستحکم ہو کر دوبارہ 140 سے اوپر آ گیا ہے۔ جبکہ ین ہی کے مقابلے میں یورو (EUR/JPY) آج 0.90 فیصد تیزی کے ساتھ 144.5600 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ دوسری طرف جاپانی ین کے مقابلے میں آسٹریلین ڈالر (AUD/JPY) 0.18 فیصد بہتری کے ساتھ 93.8200 پر مثبت مومینٹم کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔

امریکی ڈالر کے مقابلے میں آسٹریلین ڈالر آج ملے جلے رجحان کے ساتھ اتار چڑھاؤ شکار ہے۔ اسوقت Aussies ڈالر 0.010 فیصد بڑھ کر 0.6700 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ جبکہ کینیڈین ڈالر کے خلاف آسٹریلین ڈالر (AUD/CAD) 0.04 فیصد اوپر 0.8920 پر مسلسل مستحکم ہو رہا ہے۔ اگر نیوزی لینڈ ڈالر ڈالر کے مقابلے میں آسٹریلین ڈالر (AUD/NZD) کا جائزہ لیں تو یہاں آسٹریلوی کرنسی کو کیویز کے مقابلے میں زیادہ مستحکم ہے اور موجودہ سیشن میں مجموعی طور پر 0.04 فیصد اوپر 1.0980 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ جبکہ نیوزی لینڈ ڈالر اپنے امریکی ہم منصب کے مقابلے میں 0.001 فیصد کی تیزی کے ساتھ 0.6090 پر مثبت مومینٹم کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button