ایشیاء پیسیفک فاریکس : نیوزی لینڈ ڈالر اور آسٹریلین ڈالر مستحکم، جاپانی ین میں گراوٹ

آج ایشیاء پیسیفک فاریکس سیشنز (Asia Pacific Forex Sessions ) میں جاپانی ین (JPY ) میں گراوٹ دیکھی جا رہی ہے۔ اور اس کے مقابلے میں امریکی ڈالر (USD/JPY ) موجودہ سیشن کے دوران 0.65 فیصد مستحکم ہو کر دوبارہ 148 کی نفسیاتی حد (Resistance ) کو عبور کر گیا ہے۔ جبکہ جاپانی ین کے مقابلے میں یورو (EUR/JPY ) بھی 0.33 فیصد اوپر 147.39 پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ آج جاپانی ین سبھی عالمی کرنسیز کے مقابلے میں گراوٹ کا شکار ہے جس کی بنیادی وجہ جمعے کے روز جاپانی مرکزی بینک (Bank of Japan ) کی طرف سے مستقبل قریب میں بھی نرم مانیٹری پالیسی جاری رکھنے کے عزم کا اظہار ہے جاپانی ین کے مقابلے میں آسٹریلین ڈالر (AUD/JPY ) آج 0.55 فیصد تیزی کے ساتھ 95.1000 کے نفسیاتی ہدف (Psychological Target ) سے اوپر ٹریڈ کر رہا ہے۔

امریکی ڈالر کے مقابلے میں آسٹریلین ڈالر (AUD/USD ) 0.001 فیصد معمولی تیزی کے ساتھ 0.6420 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ جبکہ اپنے کیوی ہم منصب کے مقابلے میں آسٹریلین ڈالر (AUD/NZD ) آج 0.002 فیصد اوپر 1.1030 کی سطح پر آ گیا ہے۔ دوسری طرف کینیڈین ڈالر کے مقابلے میں آسٹریلین ڈالر (AUD/CAD ) 0.002 فیصد مستحکم ہو کر 0.8740 پر مثبت سمت میں آگے برھ رہا ہے ۔ آخر میں ذکر کریں گے امریکی ڈالر کے مقابلے میں یویزی لینڈ ڈالر (NZD/USD ) کا جو کہ 0.001 فیصد اوپر 0.5800 کی نفسیاتی سطح کو برقرار رکھے ہوئے ہے اور 0.5820 پر بتدریج آگے بڑھ رہا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button