ایشیاء پیسیفک فاریکس نیوز : جاپانی ین تاریخ کی نئی کم ترین سطح پر، آسٹریلین اور نیوزی لینڈ ڈالر میں مثبت رجحان۔

آج جاپانی ین تاریخ کی نئی کم ترین سطح پر آ گیا ہے۔ جبکہ اس کے مقابلے میں امریکی ڈالر (USD/JPY ) آج 149 کی نئی بلند ترین سطح ہر آگیا ہے۔ جاپانی حکومت کی طرف سے ین کی گرتی ہوئی قدر کو سہارا دینے کے لئے اعلانات کا مارکیٹ کی صورتحال پر کوئی اثر نہیں ہوا اور ہر نئے ٹریڈنگ سیشن کے ساتھ ین گراوٹ کا نیا ریکارڈ قائم کر رہا ہے۔ جاپانی ین کے مقابلے میں یورو ( EUR/JPY ) بھی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 147 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

جاپانی ین کے مقابلے میں آسٹریلین ڈالر (AUD/JPY ) اسوقت 0.030 فیصد اضافے کے ساتھ 94 سے تجاوز کر گیا ہے۔ جبکہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں آسٹریلین ڈالر ( AUD/USD ) امریکی ڈالر کے دفاعی انداز اختیار کرنے پر 0.001 فیصد اضافے کے ساتھ 0.6320 پر آ گیا ہے۔ جبکہ نیوزی لینڈ ڈالر کے مقابلے میں آسٹریلین ڈالر (AUD/NZD) قدرے منفی رجحان کا شکار ہے۔ نیوزی لینڈ کے مرکزی بینک کی طرف سے نومبر میں 75 بنیادی پوائنٹس شرح سود میں اضافے کے اعلان کے بعد سے کیوی ڈالر مسلسل مستحکم ہو رہا ہے۔ اسوقت آسٹریلین ڈالر 0.117 فیصد کمی کے بعد 1.1090 پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

کینیڈین ڈالر کے مقابلے میں آسٹریلین ڈالر (AUD/CAD ) آج 0.001 فیصد مستحکم ہو کر 0.868 پر بتدریج مثبت انداز میں آگے بڑھ رہا یے۔ اگر امریکی ڈالر کے مقابلے میں نیوزی لینڈ ڈالر (NZD/USD ) کا جائزہ لیں تو گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 0.25 فیصد مستحکم ہو کر 0.5700 کی اہم نفسیاتی حد عبور کر گیا ہے اور مسلسل مستحکم ہو رہا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button