ایشیاء پیسیفک فاریکس: ین، آسٹریلین اور نیوزی لینڈ ڈالر مستحکم ۔

ایشیاء پیسیفک فاریکس سیشنز (Asia Pacific Sessions ) کے دوران جاپانی ین کے مقابلے (USD/JPY) میں امریکی ڈالر 0.007 فیصد گراوٹ کے ساتھ 148.96 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ جبکہ جاپانی ین کے مقابلے میں یورو (EUR/JPY) 0.12 فیصد اضافے کے بعد 147.19 کی سطح پر آ گیا ہے۔جاپانی ین کے ہی مقابلے میں آسٹریلین ڈالر (AUD/JPY ) بھی 0.1 فیصد اضافے کے ساتھ 94.09 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ یہاں یہ بتاتے چلیں کہ گزشتہ روز جاپانی مرکزی بینک (Bank of Japan ) کی طرف سے اوپن مارکیٹ مداخلت (Open Market Interference ) کے بعد جاپانی ین کی گراوٹ کے تسلسل کو موثر انداز سے روک لیا گیا ہے۔ جبکہ ایک بار پھر اس مداخلت کے زریعے امریکی ڈالر (USD ) کو دفاعی زون میں دھکیل دیا گیا ہے۔

امریکی ڈالر کے مقابلے میں آسٹریلین ڈالر (AUD/USD ) کی قدر میں گزشتہ رات سے لے کر اب تک 0.09 فیصد تیزی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد Aussies Dollar مستحکم ہو کر 0.63 کی نفسیاتی حد عبور کرتے ہوئے 0.6310 پر آ گیا ہے۔ امریکی ڈالر گزشتہ روز سے مایوس کن PMI رپورٹس کے اجراء کے بعد سے عالمی کرنسیز کے مقابلے میں دفاعی انداز اختیار کئے ہوئے ہے۔ نیوزی لینڈ ڈالر کے خلاف آسٹریلین ڈالر (AUD/NZD ) آج نیچے ٹریڈ کر رہا ہے۔ کیوی ڈالر کی پرفارمنس گذشتہ روز یورپی سیشنز سھ ہی متاثر کن رہی ہے۔ آج بھی ایشیائی سیشنز (Asian Sessions ) کے آغاز سے نیوزی لینڈ ڈالر مستحکم دکھائی دے رہا ہے۔ اسوقت کیویز کے مقابلے میں آسٹریلین ڈالر 0.001 فیصد گراوٹ کے ساتھ 1.1070 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

کینیڈین ڈالر کے مقابلے میں آسٹریلین ڈالر (AUD/CAD ) آج مضبوط نظر آ رہا ہے۔ گزشتہ روز کمزور معاشی رپورٹس کے جاری ہونے کے بعد سے کینیڈین ڈالر دیگر عالمی کرنسیز کے مقابلے میں دفاعی انداز اختیار کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اسوقت آسٹریلین ڈالر اپنے کینیڈین ہم منصب کے مقابلے میں 0.16 فیصد تیزی کے ساتھ 0.8660 پر مثبت مومینٹم کے ساتھ ٹریڈ کر رہا ہے جبکہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں نیوزی لینڈ ڈالر ( NZD/USD ) اسوقت گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 0.23 فیصد تیزی کے ساتھ 0.5700 کی نفسیاتی سطح پر بحال ہوا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button