ایشیاء پیسیفک فاریکس: ین مستحکم آسٹریلین اور نیوزی لینڈ ڈالر میں گراوٹ۔

آج فاریکس کے ایشیاء پیسیفک سیشنز (Asia Pacific FX) کے دوران جاپانی ین مستحکم نظر آ رہا ہے جبکہ اس کے مقابلے میں امریکی ڈالر (USD/JPY) 0.56 فیصد کی نمایاں گراوٹ کے بعد 139 پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ جبکہ اس کے مقابلے میں یورو (EUR/JPY) اپنی جمعے کے دن کی سطح 143.0000 پر بغیر کسی تبدیلی کے ٹریڈ ہو رہا ہے۔ دوسری طرف ین کے ہی مقابلے میں آسٹریلین ڈالر 0.03 فیصد اوپر 93.0200 پر مستحکم نظر آ رہا ہے۔

امریکی ڈالر کے مقابلے میں آسٹریلین ڈالر آج 0.418 فیصد مندی کے ساتھ 0.667 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ جبکہ کینیڈین ڈالر کے خلاف آسٹریلین ڈالر (AUD/CAD) 0.304 فیصد کم ہو کر 0.886 پر منفی رجحان کا شکار ہے۔

نیوزی لینڈ ڈالر کے مقابلے میں آسٹریلین ڈالر (AUD/NZD) آج 0.137 فیصد منفی رجحان کے ساتھ 1.0960 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ دوسری طرف امریکی ڈالر کے مقابلے میں کیوی ڈالر (NZD/USD) بھی 0.246 فیصد کم ہو کر 0.6090 کی سطح پر اتار چڑھاؤ کا شکار ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button