ایشیائی سیشنز:جاپانی ین، آسٹریلوی اور نیوزی لینڈ ڈالر مستحکم، ڈالر کا دفاعی انداز

آج ایشیاء پیسیفک فاریکس سیشنز (Asia Pacific Forex Sessions) میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران گراوٹ کا شکار جاپانی ین قدرے مستحکم نظر آ رہا ہے۔ جاپانی مرکزی بینک (Bank of Japan) اور حکومت کی طرف مانیٹری پالیسی کی وضاحت اور مانیٹری ٹولز کے بھرپور استعمال کی یقین دہانیوں کے بعد جاپانی ین کے مقابلے میں امریکی ڈالر (USD/JPY ) آج گراوٹ کا شکار ہے اور 0.634 فیصد گراوٹ کے بعد 147.3500 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔اسکی دوسری بڑی وجہ آج امریکی فیڈرل ریزرو (U.S Federal Reserve ) کی طرف سے مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا جائے گا اس کی وجہ سے سرمایہ کار امریکی ڈالر میں خریداری سے گریز کرتے نظر آ رہے ہیں۔ جاپانی ین کے مقابلے میں یورو (EUR/JPY ) بھی 0.383 فیصد کمی کے بعد 145.8400 پر گراوٹ کا شکار ہے۔ آج جاپانی مرکزی بینک (Bank of Japan ) کے سربراہ ہاری ہیکو کروڈا نے نرم مانیٹری پالیسی کا بھرپور دفاع کیا ہے اور اپنے معاشی منصوبے کی بھرپور وضاحت پیش کی ہے۔ جس کے بعد جاپانی ین دوبارہ مستحکم ہوتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ جاپانی ین کے مقابلے میں آسٹریلین ڈالر (AUD/JPY ) آج 0.158 فیصد نیچے 95 کے نفسیاتی ہدف (Psychological target ) کو توڑ کر 94.6500 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

آسٹریلوی مرکزی بینک (Reserve Bank Of Australia ) کی طرف سے 25 بنیادی پوائنٹس شرح سود (Interest rate ) میں اضافے کے اعلان کے بعد آسٹریلین ڈالر بھی آج تیزی میں نظر آ رہا ہے اور امریکی ڈالر کے مقابلے ( AUD/USD ) میں 0.38 فیصد قدر حاصل کر کے 0.6420 پر مثبت سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔ جبکہ کینیڈین ڈالر کے مقابلے میں Aussies ڈالر (AUD/CAD ) 0.160 فیصد تیزی کے ساتھ 0.8730 کی سطح پر مسلسل مثبت ٹرینڈ لائن پر آگے بڑھ رہا ہے۔

آج آسٹریلین ڈالر سوائے نیوزی لینڈ ڈالر (AUD/NZD ) کے تمام کرنسیز کے مقابلے میں مستحکم ہے۔ جبکہ کیوی ڈالر کے مقابلے میں یہ 0.0640 کی گراوٹ کے بعد 1.094 کی سطح پر آ گیا ہے۔ نیوزی لینڈ ڈالر کی قدر میں تیزی کی وجوہات میں چینی صنعتوں کی بحالی کے بعد نیوزی لینڈ کو خام مال (Raw Material ) کی فراہمی کی بحالی کے علاوہ اکتوبر 2022ء کے معاشی رپورٹس کے تخمینوں کے مثبت اعداد و شمار اور ملک میں افراط زر (Inflation rate ) میں کمی کی پیشگوئیاں ہیں جن کہ وجہ سے گزشتہ رات ہم نے امریکی وال اسٹریٹ ( Wall Street ) میں بھی نیوزی لینڈ ڈالر کی طلب (Demand ) میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا جبکہ تیزی کا یہ تسلسل آج بھی برقرار ہے اور امریکی ڈالر کے مقابلے میں نیوزی لینڈ ڈالر (NZD/USD ) آج 0.036 فیصد مستحکم ہو کر 0.5860 پر مثبت رجحان کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button