جاپانی ین، آسٹریلین اور نیوزی لینڈ ڈالر مستحکم

آج Asia Pacific Forex Sessions کے دوران جاپانی ین مستحکم نظر آ رہا ہے جبکہ اس کے مقابلے میں امریکی ڈالر (USD/JPY) 0.264 فیصد مندی کے ساتھ 139.8000 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ جبکہ جاپانی کرنسی کے مقابلے میں یورو (EUR/JPY) 0.11 فیصد نیچے 145.0500 پر آ گیا ہے۔ دوسری طرف ین کے خلاف آسٹریلین ڈالر (AUD/JPY) آج تیزی کے موڈ میں دکھائی دے رہا ہے اور 0.13 فیصد مستحکم ہو کر 93.7700 پر مثبت مومینٹم کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔

امریکی ڈالر کے مقابلے میں آسٹریلین ڈالر (AUD/USD) بھی 0.370 فیصد مضبوط ہو کر 0.6710 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ جبکہ اپنے کینیڈین ہم منصب کے خلاف آسٹریلین ڈالر (AUD/CAD) آج 0.28 فیصد اوپر 0.8930 کی سطح پر آ گیا ہے۔

نیوزی لینڈ ڈالر کے مقابلے میں آسٹریلین ڈالر (AUD/NZD) دفاعی انداز اختیار کئے ہوئے ہے اور 0.138 فیصد تیزی کے ساتھ 1.0880 پر منفی مومینٹم کے ساتھ ٹریڈ کر رہا ہے۔ آجر میں جائزہ لیں گے امریکی ڈالف کے مقابلے میں نیوزی لینڈ ڈالر (NZD/USD) کا تو یہاں واضح طور پر کیوی ڈالر امریکی ڈالر کو شکست دے رہا ہے اور موجودہ سیشن کے دوران 0.52 فیصد قدر حاصل کر کے پانچ ہفتوں کے بعد 0.6160 کی سطح پر Bullish مومینٹم کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button