جاپانی ین، آسٹریلین اور نیوزی لینڈ ڈالر مستحکم۔ USD کا دفاعی انداز

آج ایشیاء پیسیفک فاریکس سیشنز (Asia Pacific Forex Sessions) کے دوران جاپانی ین کی قدر مستحکم نظر آ رہی ہے جبکہ اس کے مقابلے میں امریکی ڈالر (USD/JPY) موجودہ سیشن میں 0.303 فیصد کمی کے ساتھ 141.6800 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ American Sessions سے ہی امریکی ڈالر دفاعی انداز اختیار کئے ہوئے ہے۔ جبکہ جاپانی کے مقابلے میں یورو (EUR/JPY) بھی 0.165 فیصد کمی کے ساتھ 145.3300 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ دوسری طرف ین کے خلاف آسٹریلین ڈالر 0.075 فیصد نیچے 93.8000 پر آ گیا ہے۔

امریکی ڈالر کے مقابلے میں آسٹریلین ڈالر (AUD/USD) گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خاصے اتار چڑھاؤ کے بعد 0.230 فیصد اوپر 0.6620 کی سطح پر مستحکم ہے۔ جبکہ Aussies ڈالر اپنے کینیڈین ہم منصب کے مقابلے میں (AUD/CAD) آج 0.08 فیصد تیزی کے ساتھ 0.8890 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ نیوزی لینڈ ڈالر کے مقابلے میں آسٹریلین ڈالر (AUD/NZD) گراوٹ کا شکار ہے۔ اور 0.092 فیصد کم ہو کر 1.0810 پر آ گیا ہے۔

آج امریکی ڈالر مجموعی طور پر دوسرے دن بھی عالمی کرنسیز کے خلاف دباؤ میں ٹریڈ کر رہا ہے ۔ روس کے ساتھ تناؤ میں اضافے، چینی لاک ڈاؤن اور برطانوی حکومت کے 11.2 فیصد تک افراط زر پہنچنے کے بعد کساد بازاری (Recession) کے اعتراف کے بعد سے عالمی مالیاتی نظام عدم استحکام کا شکار نظر آ رہا ہے۔ جس کے بعد ڈالر انڈیکس (DXY) میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔ آج امریکی ڈالر کے مقابلے میں نیوزی لینڈ ڈالر مسلسل دوسرے دن 0.410 فیصد تیزی کے ساتھ 0.6120 پر پیشرفت کر رہا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button