جاپانی ین، آسٹریلین اور نیوزی لینڈ ڈالر مستحکم
آج ایشیاء پیسیفک فاریکس سیشنز (Asia Pacific FX Sessions) کے دوران جاپانی ین کی قدر مستحکم نظر آ رہی ہے۔ اور اس کے مقابلے میں امریکی ڈالر (USD/JPY) 0.115 فیصد مندی کے ساتھ 138.4100 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ جبکہ ایشیائی کرنسی کے مقابلے میں یورو (EUR/JPY) 0.05 فیصد تیزی کے ساتھ 144.3800 پر آ گیا ہے۔۔ دوسری طرف جاپانی ین کے مقابلے میں آسٹریلین ڈالر (AUD/JPY) آج 0.07 فیصد اضافے کے ساتھ 93.8100 کی سطح پر مثبت انداز میں پیشقدمی کر رہا ہے۔
آج مجموعی طور پر امریکی Thankgiving اور Black Friday کی تعطیل اور امریکی وال اسٹریٹ (Wall Street) میں ٹریڈنگ نہ ہونے کی وجہ سے ایشیائی سیشنز کے دوران امریکی ڈالر دفاعی انداز اختیار کئے ہوئے ہے جبکہ اس کے مقابلے میں آسٹریلین ڈالر (AUD/USD) 0.24 فیصد تیزی کے ساتھ 0.6780 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اپنے کینیڈین ہم منصب کے خلاف آسٹریلین ڈالر (AUD/CAD) 0.07 فیصد اوپر 0.9030 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ نیوزی لینڈ ڈالر کے خلاف آسٹریلین ڈالر (AUD/NZD) آج 0.14 فیصد مستحکم ہو کر 1.0800 پر جارحانہ انداز اپنائے ہوئے ہے۔ دوسری طرف امریکی ڈالر کے مقابلے میں نیوزی لینڈ ڈالر (AUD/NZD) آج 0.11 فیصد تیزی کے ساتھ 0.6270 کی سطح پر مثبت مومینٹم کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔