جاپانی ین اور نیوزی لینڈ ڈالر میں گراوٹ جبکہ آسٹریلین ڈالرز کی قدر میں تیزی

آج ایشیاء پیسیفک فوریکس سیشنز (Asia Pacific FX Sessions) کے دوران جاپانی ین کی قدر میں گراوٹ نظر آ رہی ہے جبکہ اسکے مقابلے میں امریکی ڈالر (USD/JPY) مجموعی طور پر 0.05 فیصد مستحکم ہو کر 137.7300 کی سطح پر پیشقدمی کر رہا ہے۔ جبکہ ایشیائی کرنسی کے خلاف یورو بھی 0.05 فیصد اوپر 145.0800 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

جاپانی ین کے مقابلے میں آسٹریلین ڈالر (AUD/JPY) بھی مثبت انداز میں ٹریڈ کرتے ہوئے 0.16 فیصد تیزی کے ساتھ 93.00 کی سطح پر آ گیا ہے۔ جبکہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں بھی آسٹریلین ڈالر (AUD/USD) مثبت انداز میں آگے بڑھ رہا ہے۔ آج Aussies ڈالر مجموعی طور پر 0.120 فیصد اضافے کے ساتھ 0.6750 پر آ گیا ہے۔ آج زیادہ تر عالمی کرنسیز کے خلاف امریکی ڈالر CPI رپورٹ کے اجراء کے پیش نظر دفاعی اور ملا جلا انداز اختیار کئے ہوئے ہے۔ نیوزی لینڈ ڈالر کے خلاف آسٹریلین ڈالر (AUD/NZD) 0.13 فیصد اوپر 1.0580 کی سطح پر جارحانہ انداز میں ٹریڈ کر رہا ہے۔دوسری طرف کینیڈین ڈالر کے مقابلے میں آسٹریلین ڈالر (AUD/CAD) 0.10 فیصد کے معمولی اضافے کے ساتھ 0.9200 پر مستحکم نظر آ رہا ہے۔ آخر میں ذکر کریں گے امریکی ڈالر کے مقابلے میں نیوزی لینڈ ڈالر کا جو کہ 0.01 فیصد کمی کے ساتھ 0.6365 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button