جاپانی ین میں منفی رجحان، آسٹریلین اور نیوزی لینڈ ڈالر مستحکم

آج ایشیاء پیسیفک فاریکس سیشنز (Asia Pacific FX Sessions) کے دوران جاپانی ین کی قدر میں کمی واقع ہوئی ہے جبکہ اس کے مقابلے میں امریکی ڈالر (USD/JPY) 0.13 فیصد تیزی کے ساتھ 134.4900 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ دوسری طرف ایشیائی کرنسی کے مقابلے میں یورو (EUR/JPY) بھی 0.2 فیصد مستحکم ہو کر 144.7700 کی سطح پر مثبت سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔ جاپانی ین کے خلاف آسٹریلین ڈالر (AUD/JPY) بھی 0.59 فیصد تیزی کے ساتھ 0.9170 پر آگے بڑھ رہا ہے۔

آج آسٹریلین ڈالرز دیگر تمام کرنسیز کے خلاف مثبت انداز میں پیشرفت کر رہا ہے اور امریکی ڈالر کے مقابلے میں ( AUD/USD) آج 0.52 فیصد اوپر 0.6830 پر مضبوط نظر آ رہا ہے۔ اپنے کینیڈین ہم منصب کے خلاف آسٹریلوی کرنسی (AUD/CAD) 0.35 فیصد تیزی کے ساتھ 0.9170 پر مثبت سمت میں آگے بڑھ رہا ہے اور نیوزی لینڈ ڈالر کے خلاف (AUD/NZD) 0.40 فیصد اوپر 1.0630 پر موجود ہے جبکہ امریکی ڈالر کے خلاف کیوی ڈالر (NZD/USD) 0.32 فیصد تیزی کے ساتھ جارحانہ انداز میں 0.6430 کی سطح پر آ گیا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button