فاریکس مارکیٹ میں مداخلت ایک ناگزیر اقدام تھا ۔ سربراہ جاپانی مرکزی بینک ۔

جاپان کے مرکزی بینک ( Bank of Japan ) کے سربراہ ہاری ہیکو کروڈا نے کہا ہے کہ نرم Monetary Policy اور فاریکس مارکیٹ میں مداخلت ( Open Market Intervention دونوں دو مخالف سمتیں نہیں ہے۔ نرم مانیٹری پالیسی کے ساتھ بھی کرنسی کنٹرول کرنے کے لئے ضروری اقدامات کئے جا سکتے ہیں ۔ تاہم یہ دیکھنا ضروری ہے کہ Equities پر اس کے کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ Currency Certificates کی طرف سرمایہ کاری کے رجحان کے ساتھ Financialmarkets میں سے سرمائے کا انخلاء ہوتا ہے اور یہ ایک معمول کا عمل ہے۔ انہوں نے دنیا کے دیگر مرکزی بینکوں کے برعکس نرم مانیٹری پالیسی کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ معاشی پالیسیوں کو صحیح وقت پر ہی نافذ کرنا چاہیئے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اوپن مارکیٹ پالیسی کے نتائج اگلے چند روز میں واضح ہو جائیں گے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button