فاریکس مارکیٹ میں کسی بھی مداخلت کا موثر جواب دیا جائے گا۔ جنوبی کوریا۔

جنوبی کوریا کی وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کئے جانیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایشیائی مارکیٹس ( Asianmarkets ) میں جاپان اور دیگر ممالک کی طرف سے کی جانیوالی مداخلت حیران کن اور بے ہنگم ہجوم جیسا عمل ہے جس سے کوریائی کرنسی اور معاشی اعشاریوں ( Financialmarkets ) پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسی مداخلت سے معاشی انداز میں نمٹا جائے گا اور اس سلسلے میں جنوبی کوریا کا مرکزی بینک ( Bank of Korea ) اپنی مالیاتی پالیسی ( Monetary Policy ) میں ضروری تبدیلیاں کر رہا ہے جن کا اعلان عنقریب کیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکی ڈالر ( USD ) کے مقابلے میں کوریائی وان (Korean Won ) کے 13 سال کی کم ترین سطح پر آ جانے کے باوجود فاریکس مارکیٹ میں غیر ضروری مداخلت پر یقین نہیں رکھتے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button