پاؤنڈ، یورو اور فرانک مستحکم، ڈالر کا دفاعی انداز

آج امریکی ڈالر (USD) دفاعی انداز اختیار کئے ہوئے ہے۔ جس کی بنیادی وجوہات میں آج FOMC کی میٹنگ میں مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا جائے گا جس کے پیش نظر امریکی ڈالر بیک فٹ پر نظر آ رہا ہے اور اسکے مقابلے میں یورو (EUR/USD) 0.140 فیصد تیزی کے ساتھ 1.0650 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ دوسری طرف سوئس فرانک کے خلاف یورو (EUR/CHF) 0.405 فیصد مندی کے ساتھ 0.9830 پر گراوٹ کا شکار ہے۔ یورو کے خلاف جاپانی ین (JPY/EUR) آج 0.370 فیصد اوپر 0.6960 کی سطح سے آگے بڑھ رہا ہے۔

آسٹریلین ڈالر کے مقابلے میں یورو (EUR/AUD) 0.01 کی معمولی ٹیزی کے ساتھ 1.5510 پر مستحکم دکھائی دے رہا ہے۔ اگر نیوزی لینڈ ڈالر کے مقابلے میں یورو (EUR/NZD) کا جائزہ لیں تو یہاں بھی یورو 0.410 فیصد مثبت رجحان کے ساتھ 1.6510 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے جبکہ برطانوی پاؤنڈ کے خلاف یورو (EUR/GBP) 0.279 فیصد مندی کے ساتھ 0.8580 پر منفی سمت میں ٹریڈ کر رہا ہے۔

امریکی ڈالر کے مقابلے میں برطانوی پاؤنڈ (GBP/USD) آج 0.510 کے اضافے کے ساتھ 1.2420 پر مثبت انداز میں آگے بڑھ رہا ہے دوسری طرف سوئس فرانک کے مقابلے میں امریکی ڈالر (USD/CHF) موجودہ سیشن کے دوران 0.614 فیصد کمی کے ساتھ 0.9230 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button