پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری دن کا مثبت اختتام

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروباری دن کا اختتام مثبت سطح پر ہوا ہے۔ تاہم ملک میں سیلاب اور سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے آئی ایم ایف کی طرف سے معاہدے کی توثیق کے مثبت ٹریگر کے باوجود مارکیٹ مکمل طور پر مومینٹم حاصل نہیں کر سکی۔ آج کے۔ایس۔ای ہنڈرڈ انڈیکس 155 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 42351 کی سطح پر بند ہوا۔ آج شیئر بازار میں 18 کروڑ 12 لاکھ حصص کا لین دین ہوا۔ جن کی مجموعی مالیت 7 ارب 20 کروڑ روپے سے زائد رہی۔ آج مارکیٹ میں معمول سے کم والیوم اور کیپٹیلائزیشن دیکھنے میں آئی۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button