گولڈ مین سیکز ( Goldman Sachs ) کی یورو اور ین کی قدر میں گراوٹ کی پیشگوئی۔

بین الاقوامی معاشی ادارے گولڈ مین سیکز نے امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو اور جاپانی ین کی قدر میں گراوٹ کی پیشگوئی جاری کر دی ہے۔ جس کے مطابق رواں ہفتے توانائی اور مالیاتی بحران میں گھرے یورو کی امریکی ڈالر کے مقابلے میں قدر مزید گراوٹ کے ساتھ 0.97 تک آ سکتی ہے۔ جبکہ جاپانی ین بھی اپنی تاریخ کی کم ترین سطح 145 کی سطح تک گر سکتا ہے۔ ادارے نے امریکی فیڈرل ریزرو کے بارے میں بھی رپورٹ جاری کی ہے کہ اکتوبر میں امریکی مانیٹری اتھارٹی( فیڈرل ریزرو) شرح سود میں مزید اضافہ کر سکتا ہے۔ گولڈ مین سیکز کے مطابق امریکی ڈالر کی مالیاتی پوزیشن مضبوط ہے لیکن اسے رسد کے عدم توازن کا سامنا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button