ین، آسٹریلین اور نیوزی لینڈ ڈالر مستحکم، USD میں گراوٹ
امریکی سیشنز (U.S Sessions) کے دوران امریکی PMI ڈیٹا کے اجراء کے بعد امریکی ڈالر مزید بیک فٹ پر آ گیا ہے جبکہ اس کے مقابلے میں دیگر عالمی کرنسیز اپنے کھوئے ہوئے لیولز بحال کر رہی ہیں۔ آج جاپانی ین کے مقابلے میں امریکی ڈالر (USD/JPY) 0.523 فیصد گراوٹ کے بعد 138.85 پر آ گیا ہے۔ جبکہ اس کے مقابلے میں یورو (EUR/JPY) آج 0.241 فیصد کمی کے ساتھ 144.7300 پر مندی کا شکار یے۔ دوسری طرف گذشتہ روز نیوزی لینڈ کے مرکزی بینک (RBNZ) کی طرف سے 75 بنیادی پوائنٹس شرح سود (Interest Rate) میں اضافے کے بعد سے نیوزی لینڈ ڈالر انتہائی جارحانہ موڈ اختیار کر گیا ہے اور آج امریکی ڈالر کے مقابلے میں ( NZD/USD) آج مجموعی طور پر 0.220 فیصد اوپر 0.6750 پر ٹریڈ کر رہا جبکہ اس کے مقابلے میں نیوزی لینڈ ڈالر (AUD/NZD) 0.05 فیصد مستحکم ہو کر 1.0790 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ گذشت 24 گھنٹوں کے دوران آسٹریلین ڈالر اپنے کیوی ہم منصب کے مقابلے میں پسپائی اختیار کئے ہوئے تھا تاہم آسٹریلین مرکزی بینک (Reserve Bank Of Australia) کے عہدیداران کی طرف گذشتہ روز کی گئیں تقاریر میں مانیٹری پالیسی سخت کرنے کے اشاروں کے بعد آج Aussies ڈالر اپنے ردھم میں واپس آ رہا ہے۔
آج جاپانی ین کے مقابلے میں آسٹریلین ڈالر (AUD/JPY) 0.245 فیصد گراوٹ کے ساتھ 93.7300 پر منفی مومینٹم کا شکار ہے۔ لیکن کینیڈین ڈالر کے خلاف آسٹریلین ڈالر (AUD/CAD) آج 0.19 فیصد تیزی کے ساتھ 0.9010 پر مثبت انداز میں آگے بڑھ رہا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔