یورو اور برطانوی پاؤنڈ مستحکم، امریکی ڈالر اور فرانک کا دفاعی انداز

آج یورپی فاریکس سیشنز کے دوران یورو اور برطانوی پاؤنڈ میں تیزی کا رجحان ہے جبکہ امریکی ڈالر اور سوئس فرانک دفاعی انداز اپنائے ہوئے ہیں۔ امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو (EUR/USD) 0.33 فیصد مستحکم ہو کر 1.0370 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ آج مجموعی طور پر یورو مثبت انداز میں ہی پیشرفت کر رہا ہے۔ آج یورپی سیشنز کے آغاز پر یورو 1.0338 پر تھا جبکہ یہ 1.0394 تک جانے کے بعد بتدریج نیچے آیا ہے لیکن اسوقت دوبارہ 1.0380 کی مزاحمتی حد کی طرف پیشرفت کر رہا ہے۔ یورو کے مقابلے میں جاپانی ین (JPY/EUR) موجودہ سیشن کے دوران 0.32 فیصد تیزی کے ساتھ 0.6980 کی سطح پر مثبت انداز میں آگے بڑھ رہا ہے۔ آج جاپانی ین نے 0.6958 سے آغاز کیا اور 0.6991 تک اوپر جانے کے بعد 0.6944 تک اپنی کم ترین سطح پر آیا اور اب دوبارہ مثبت انداز میں آگے بڑھ رہا ہے۔

آسٹریلین ڈالر کے خلاف یورو (EUR/AUD) 0.953 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 1.5390 کی سطح پر گراوٹ کا شکار ہے جبکہ نیوزی لینڈ ڈالر کے مقابلے میں بھی یورو (EUR/NZD) منفی مومینٹم کے ساتھ ٹریڈ کر رہا ہے۔ اسوقت یورو 0.925 فیصد مندی کے ساتھ 1.6610 کی سطح پر گراوٹ کا شکار ہے۔ سوئس فرانک کے خلاف یورو (EUR/CHF) آج 0.36 فیصد مستحکم ہو کر 0.9850 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ جبکہ برطانوی پاؤنڈ کے خلاف یورو ( EUR/GBP) 0.15 فیصد کی کمی کے ساتھ 0.8630 پر عدم استحکام کا شکار ہے۔

امریکی ڈالر کے مقابلے میں برطانوی پاؤنڈ (GBP/USD) میں بھی تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ برطانوی پاؤنڈ آج 0.460 فیصد تیزی کے ساتھ 1.2020 کی سطح پر مثبت انداز میں پیشقدمی کی رہا ہے دوسری طرف سوئس فرانک کے مقابلے میں امریکی ڈالر (USD/CHF) بھی تیزی کے موڈ میں ہے جبکہ سوئس کرنسی آج جاری ہونیوالی GDP رپورٹ کے توقعات کے برعکس اعداد و شمار کے نتیجے میں دباؤ میں نظر آ رہا ہے اسوقت اس کے مقابلے میں امریکی ڈالر 0.03 فیصد اوپر 0.9500 کی سطح پر جارحانہ انداز میں آگے بڑھ رہا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button