یورو اور پاؤنڈ کی قدر مستحکم، سوئس فرانک میں گراوٹ

آج یورپی فاریکس سیشنز (EU Fx Sessions) کے دوران امریکی ڈالر دفاعی انداز اختیار کئے ہوئے ہے۔ جبکہ اس کے مقابلے میں یورو 1.0400 کی سطح پر مستحکم نظر آ رہا ہے۔ یورو کے مقابلے میں جاپانی ین (JPY/EUR) کی قدر میں بھی تیزی کا رجحان ہے اور ایشیائی کرنسی 0.93 فیصد اوپر 0.6950 کی سطح پر مثبت سمت میں پیشقدمی کر رہی ہے۔ جبکہ آسٹریلین ڈالر کے خلاف یورو (EUR/AUD) آج کے ایشیائی سیشنز سے ہی مسلسل گراوٹ کا شکار ہے۔ یورپی کرنس 0.117 فیصد منفی سمت میں 1.5420 کی سطح پر ٹریڈ کر رہی ہے۔

نیوزی لینڈ ڈالر کے خلاف یورو (EUR/NZD) گذشتہ روز ریزرو بینک آف نیوزی لینڈ (RBNZ) کی طرف 75 بنیادی پوائنٹس شرح سود میں اضافے کے بعد سے مسلسل گراوٹ کا شکار ہے۔ موجودہ سیشن کے دوران بھی یورو 0.204 فیصد کمی کے ساتھ 1.662 کے لیول پر آ گیا ہے۔ سوئس فرانک کے مقابلے میں یورو (EUR/CHF) آج 0.13 فیصد تیزی کے ساتھ 0.9810 پر مثبت سمت میں گامزن ہے۔ جبکہ برطانوی پاؤنڈ کے خلاف یورو ( EUR/GBP) 0.406 فیصد گراوٹ کے ساتھ 0.8590 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔امریکی ڈالر کے مقابلے میں برطانوی پاؤنڈ (GBP/USD) 1 فیصد تیزی کے ساتھ چار ماہ کے بعد 1.2100 کی مزاحمتی حد (Resistance Level) کو عبور کرتے ہوئے 1.2110 پر جارحانہ انداز اپنائے ہوئے ہے ۔ آخر میں ذکر کریں گے سوئس فرانک کے خلاف امریکی ڈالر (USD/CHF) 0.08 فیصد تیزی کے ساتھ 0.9430 کی سطح پر ہے۔ یورپی سیشنز میں سوئس فرانک واحد کرنسی ہے جس کے خلاف امریکی ڈالر مثبت انداز میں پیشقدمی کر رہا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button