یورو، برطانوی پاؤنڈ اور سوئس فرانک کی قدر میں تیزی
آج یورپی فاریکس سیشنز (EU FX Sessions) کے دوران اور امریکی سیشنز کے آغاز پر امریکی ISM Manufactring Report کے مایوس کن اعداد و شمار کے اجراء کے بعد امریکی ڈالر کی قدر میں کمی واقع ہوئی ہے جبکہ اس کے مقابلے میں یورو(EUR/USD) 0.82 فیصد تیزی کے ساتھ 1.0490 کی سطح پر آ گیا ہے۔ جبکہ سوئس فرانک کے مقابلے میں یورو (EUR/CHF) آج 0.11 فیصد مستحکم ہو کر 0.9850 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ دوسری طرف یورو کے خلاف جاپانی ین (JPY/EUR) مضبوط نظر آ رہا ہے اور 0.750 فیصد تیزی کے ساتھ 0.7010 پر مثبت انداز آگے بڑھ رہا ہے۔
آسٹریلین ڈالر کے خلاف یورو (EUR/AUD) آج مثبت سمت میں پیشقدمی کر رہا ہے اور 0.570 فیصد اوپر 1.5420 کی سطح پر آگے بڑھ رہا ہے۔ کیوی ڈالر کے مقابلے میں یورو (EUR/NZD) آج گراوٹ کا شکار ہے اور موجودہ سیشن کے دوران 0.333 فیصد نیچے 1.6470 کی سطح پر منفی مومینٹم کا شکار ہے۔ادھر برطانوی پاؤنڈ کے خلاف یورو (EUR/GBP) آج 0.719 فیصد مندی کے ساتھ 0.8560 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
امریکی ڈالر کے مقابلے میں برطانوی پاؤنڈ (GBP/USD) 1.580 فیصد اوپر 1.2250 پر مستحکم نظر آ رہا ہے۔ جبکہ سوئس فرانک کے خلاف امریکی ڈالر (USD/CHF) 0.793 فیصد کمی کے ساتھ 0.9390 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔