یورو، پاؤنڈ اور فرانک مستحکم ، ڈالر کا دفاعی انداز

آج یورپی فوریکس سیشنز (EU FX Sessions) کے دوران امریکی ڈالر ایک بار پھر دفاعی انداز اختیار کئے ہوئے ہے اور اس کے مقابلے میں یورو (EUR/USD) 0.27 فیصد تیزی کے ساتھ 1.0500 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ جبکہ سوئس فرانک کے خلاف امریکی ڈالر (USD/CHF) آج 0.053 فیصد مندی کے ساتھ 0.9410 کی سطح پر گراوٹ کا شکار ہے۔ دوسری طرف برطانوی پاؤنڈ کے خلاف یورو (EUR/GBP) 0.16 فیصد اوپر 0.8640 پر مستحکم نظر آ رہا ہے۔

آسٹریلین ڈالر کے خلاف یورو (EUR/AUD) 0.66 فیصد اضافے کے ساتھ 1.5740 پر مثبت سمت میں پیشقدمی کر رہا ہے اور نیوزی لینڈ ڈالر کے مقابلے میں بھی یورو (EUR/NZD) 0.29 فیصد اوپر کی طرف 1.6600 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ یورو کے مقابلے میں جاپانی ین 0.66 فیصد مندی کے ساتھ 0.6920 کی سطح پر گراوٹ کا شکار ہے۔ آخر میں ذکر کریں کے کیبل (GBP/USD) کا جو کہ 0.25 فیصد اضافے کے ساتھ 1.2160 پر مثبت سمت میں ٹریڈ کر رہا ہے۔ آج فرانس، جرمنی اور یورپی زون کہ مثبت ٹریڈ بیلنس رپورٹس کے اجراء کے بعد یورپی کرنسیز امریکی ڈالر کے مقابلے میں جارحانہ موڈ اختیار کر گئی ہیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button