یورو، پاؤنڈ اور فرانک میں گراوٹ، ڈالر کی پیشقدمی
آج یورپی ٹریڈنگ سیشنز (EU FX Sessions) کے دوران امریکی ڈالر دوبارہ جارحانہ انداز اختیار کر گیا ہے جبکہ اس کے مقابلے میں یورپی کرنسیز بیک فٹ پر آتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔ امریکی ڈلر کے مقابلے میں یورو (EUR/USD) آج 0.259 فیصد کی مندی کے ساتھ 1.0400 کی سپورٹ کو توڑ کر 1.0380 پر آ گیا ہے۔ جبکہ برطانوی پاؤنڈ کے خلاف یورو (EUR/GBP) 0.047 فیصد کمی کے ساتھ 0.8590 پر گراوٹ کا شکار ہے۔ دوسری طرف یورو ہی کے خلاف جاپانی ین ( JPY/EUR) 0.289 فیصد منفی سمت میں ٹریڈ کرتا ہو 0.6910 پر آ گیا ہے۔ اگر سوئس فرانک کے خلاف یورو (EUR/CHF) کا جائزہ لیں تو یہ آج 0.30 فیصد مستحکم ہو کر 0.9850 کی سطح پر آگے بڑھ رہا ہے۔ ادھر آسٹریلین ڈالر کے مقابلے میں یورپی کرنسی (EUR/ AUD) 0.09 فیصد تیزی کے ساتھ 1.5400 پر مثبت انداز میں آگے بڑھ رہا ہے۔
نیوزی لینڈ ڈالر کے مقابلے میں یورو (EUR/NZD) آج 0.230 فیصد اوپر 1.665 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے جبکہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں برطانوی پاؤنڈ (GBP/USD) 0.306 فیصد گراوٹ کا شکار ہو کر 1.2080 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ آج غیر متوقع طور پر امریکی ڈالر دو روزہ منفی مومینٹم توڑ کر مثبت انداز میں آگے بڑھ رہا ہے۔ جسکی ایک بنیادی وجہ Black Fiday کی تعطیل کے باعث اسٹاکس سے عالمی سرمایہ کاروں میں امریکی ڈالر کی طلب (Demand) میں ہونیوالا اضافہ ہے۔آخر میں ذکر کریں گے سوئس فرانک کے مقابلے میں امریکی ڈالر کا۔ سوئس فرانک گذشتہ ایک ہفتے سے مایوس کن سوئس ڈیپازٹس رپورٹ کے شائع ہونے کے بعد سے مسلسل بیک فٹ پر نظر آ رہا ہے، آج بھی اس کے مقابلے میں امریکی ڈالر (USD/CHF) 0.50 فیصد تیزی کے ساتھ 0.9480 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔