یورو، پاؤنڈ اور فرانک کی قدر میں کمی۔ یورپی ٹریڈنگ سیشن جاری

آج یورپی فاریکس سیشنز (EU FX Sessions ) میں امریکی ڈالر کے مقابلے ( EUR/USD) میں 0.006 فیصد کمی کے بعد 0.9800 کی نفسیاتی سپورٹ توڑتے ہوئے 0.9790 پر آ گیا ہے۔ آج یورپی سیشنز کے آغاز ہی سے یورو دباؤ میں ٹریڈ کر رہا ہے اور Bullish Momentum ٹوٹتا ہو دکھائی دے رہا ہے۔ جبکہ برطانوی کنزیومر پرائس انڈیکس ڈیٹا (CPI ) کے تشویشناک اعداد و شمار کے اجراء کے بعد سے گراوٹ کا شکار دیکھا جا رہا ہے اوقت امریکی ڈالر کے مقابلے میں برطانوی پاؤنڈ (EUR/USD ) اپنی 1.1300 کی نفسیاتی سپورٹ توڑتے ہوئے 0.006 فیصد گراوٹ کے بعد 1.1260 پر ٹریڈ کر رہا ہے اور دوسری نفسیاتی سپورٹ (S2 ) بھی توڑنے کے کے قریب ہے۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ آج جاری ہونیوالی برطانوی سی۔پی۔آئی رپورٹ میں برطانوی تاریخ میں 4 عشروں کے بعد افراط زر (Inflation ) پہلی بار 10 فیصد سے بڑھ گئی ہے۔ جس کی بنیادی وجوہات یوکرائن جنگ، توانائی کا سنگین بحران۔ چین میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے عدم استحکام رسد اور برطانوی مالیاتی بحران ہیں۔

برطانوی پاؤنڈ کے مقابلے میں یورو (GBP/EUR ) کی ٹریڈ کا اہم ترین پہلو دوبوں کرنسیز کی امریکی ڈالر کے مقابلے میں ایک جیسی 0.006 فیصد کی گراوٹ ہے ۔ جبکہ یورو اسوقت برطانوی پاؤنڈ کے خلاف 0.001 فیصد کی کمی کے بعد 0.889 کی سطح پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ جبکہ دونوں ہی کرنسیز کو اوپر جانے کے لئے کئی رکاوٹیں درپیش ہیں دونوں کو ہی اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کی کمی کا سامنا ہے۔ یورپ کی تیسری مضبوط ترین کرنسی سوئس فرانک بھی گراوٹ کی شکار ہے جبکہ اس کے مقابلے میں امریکی ڈالر (USD/CHF ) آج مجموعی طور پر طور پر 0.78 فیصد قدر مستحکم کر کے 1.0020 کی سطح پر آ گیا ہے یعنی ڈالر سوئس فرانک کا درجہ مسابقت (Parity Level ) عبور کر گیا ہے۔

سوئس فرانک کے مقابلے میں یورو (EUR/CHF ) بھی 0.001 فیصد اوپر 0.9810 پر ٹریڈ کر کر رہا ہے۔ اور اس سطح پر یورو اور سوئس فرانک دونوں میں ہی ملا جلا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ آسٹریلین ڈالر کے مقابلے میں یورو (EUR/AUD ) 0.007 فیصد کمی کے بعد 1.5540 کی سطح پر سست روی کا شکار ہے۔ نیوزی لینڈ ڈالر کے مقابلے میں بھی یورو (EUR/NZD) گراوٹ کا شکار ہے۔ اسوقت یورو 0.011 فیصد کمی کے ساتھ 1.722 کی سطح پر آ گیا ہے۔ جبکہ یورو کے مقابلے میں جاپانی ین (JPY/EUR ) آج 0.54 فیصد کی تاریخی گراوٹ کے ساتھ 0.6830 کی سطح پر بیئرش مومینٹم کے ساتھ ٹریڈ کر رہا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button