یورپی فاریکس سیشن: امریکی ڈالر اور برطانوی پاؤنڈ مستحکم ، یورو اتار چڑھاؤ کا شکار
آج یورپی فاریکس سیشنز میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو (EUR/USD ) قدرے منفی رجحان اور مخصوص رینج میں ٹریڈ کر رہا ہے۔ صبح سے مثبت مومینٹم کے ساتھ ٹریڈ کرنیوالے یورو کے لئے آج جرمن بزنس کانفیڈینس رپورٹ ( Business Confidence report ) کی صورت میں ایک مثبت ٹریگر موجود ہے تاہم اسکے باوجود یورو 0.9900 کے نفسیاتی حد کو حاصل اور 0.9940 کی نفسیاتی حد (Resistance ) کو عبور نہیں کر پا رہا اور ایک خاص رینج میں ٹریڈ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ جسکی وجہ امریکی ڈالر اور اسکے بانڈز کی حاصلات (Gains) کی بدلتی ہوئی صورتحال یے۔ دوسری بڑی وجہ یورپی زون کی مسلسل تشویشناک معاشی رپورٹس کا اجراء ہے۔ اسوقت یورو 0.001 فیصد کمی کے ساتھ 0.986 پر ٹریڈ کر رہا ہے جبکہ دوسری طرف یورو برطانوی پاؤنڈ کے مقابلے میں (EUR/GBP ) بھی گراوٹ کا شکار ہے اور 0.006 فیصد نیچے 0.8700 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ یورو کے مقابلے میں جاپانی ین (EUR/JPY ) آج 0.001 فیصد اوپر 0.6810 پر قدرے مستحکم دکھائی دے رہا ہے۔
آسٹریلین ڈالر کے مقابلے میں بھی یورو (EUR/AUD ) آج 0.001 فیصد کمی کے ساتھ 1.5620 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ دوسری طرف سوئس فرانک کے خلاف یورو (EUR/ AUD) آج 0.01 فیصد مستحکم ہو کر 0.9888 پر اتار چڑھاؤ کا شکار ہے۔ اگر بات کریں نیوزی لینڈ ڈالر کے مقابلے میں یورو 0.001 فیصد تیزی کے ساتھ 1.7350 پر آ گیا ہے۔ امریکی ڈالر کے مقابلے میں برطانوی پاؤنڈ ( GBP/USD) 0.005 فیصد کمی کے ساتھ 1.1330 پر ٹریڈ کر رہا ہے اور اپنی 1.1300 کی سپورٹ کے اوپر مستحکم دکھائی دے رہا ہے۔ سوئس فرانک کے مقابلے میں امریکی ڈالر ( USD/CHF ) 0.002 فیصد مستحکم ہو کر 1.0020 پر مثبت سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔