یورپی فاریکس سیشن: یورو (EUR ) اور سوئس فرانک (CHF ) میں تیزی۔ برطانوی پاؤنڈ سست روی کا شکار
آج یورپی فاریکس سیشنز (Euro FX Session ) میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو (EUR/USD ) میں آج کے ایشیاء پیسیفک سیشنز (Asia Pacific FX ) سے شروع ہونیوالا تیزی کا تسلسل یورپی سیشنز میں بھی برقرار ہے۔ اسوقت یورو 0.006 فیصد مستحکم ہو کر 1.0030 پر موجود ہے اس سطح پر یورو (EUR ) میں اچھی خریداری (Buying ) نظر آ رہی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو 0.61 فیصد مستحکم ہوا ہے۔ آج برطانوی پاؤنڈ کے مقابلے میں بھی یورو (EUR/GBP ) گراوٹ کا شکار ہے۔ اور قدر میں 0.003 فیصد کمی کے ساتھ 0.866 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ یورو کے مقابلے میں جاپانی ین (JPY/EUR ) موجودہ سیشن میں 0.6780 پر ٹریڈ کر رہا ہے جبکہ آسٹریلین ڈالر کے مقابلے میں یورو (EUR/AUD ) یورپی سیشن کے دوران 0.01 فیصد کم ہو کر 1.5480 پر آ گیا ہے۔
نیوزی لینڈ ڈالر کے مقابلے میں یورو (EUR/NZD ) موجودہ سیشن میں 0.004 فیصد اور مجموعی طور پر 0.219 فیصد گراوٹ کے بعد 1.7280 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اگر ذکر کریں امریکی ڈالر کے مقابلے میں برطانوی پاؤنڈ ( GBP/USD ) کا تو یہاں برطانوی پاؤنڈ یورپی سیشنز کے دوران 0.011 فیصد اور مجموعی طور پر گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 0.93 فیصد مستحکم ہو کر 1.1500 کی نفسیاتی حد (Resistance ) کو عبور کرتے ہوئے 1.1580 پر ٹریڈ کر رہا ہے اور اس کا اگلا ہدف 1.1600 کی مضبوط نفسیاتی حد کو عبور کرنا ہے۔
آج سوئس فرانک کے مقابلے میں امریکی ڈالر (USD/CHF ) گراوٹ کا شکار نظر آ رہا ہے۔ امریکی ڈالر موجودہ سیشن کے دوران 0.006 فیصد اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 0.603 فیصد مندی کا شکار ہو کر 0.9890 کی پر منفی مومینٹم کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ اگر بات کریں سوئس فرانک کے مقابلے میں یورو (EUR/ CHF ) کی تو موجودہ سیشن میں بغیر کسی تبدیلی کے اور مجموعی طور پر 0.02 فیصد قدر میں کمی کے بعد 0.9910 پر آ گیا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔