آسٹریلیئن ڈالر مستحکم، جاپانی اور نیوزی لینڈ ڈالر میں گراوٹ
ایشیاء پیسیفک فاریکس سیشنز ( Asia pacific FX Sessions) کے دوران جاپانی ین دفاعی انداز اختیار کئے ہوئے ہے۔ جبکہ اس کے مقابلے میں امریکی ڈالر (USD/JPY) 0.220 فیصد تیزی کے ساتھ 130.4300 کی سطح پر آ گیا ہے۔ جبکہ ایشیائی کرنسی کے مقابلے میں یورو (EUR/JPY) بھی 0.370 فیصد اضافے کے ساتھ 142.1100 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ دوسری طرف جاپانی ین کے خلاف آسٹریلیئن ڈالر 0.980 فیصد تیزی کے ساتھ 92.6000 پر مستحکم نظر آ رہا ہے۔
آج آسٹریلیا کی کنزیومر پرائس انڈیکس رپورٹ جاری کی گئی ہے۔ جس میں افراط زر (Inflation) کی شرح توقعات سے زیادہ رہی ہے۔ جس سے ریزرو بینک آف آسٹریلیا (RBA) کی طرف سے شرح سود (Interest rate) میں توقعات سے زیادہ اضافے کے امکانات پیدا ہو گئے ہیں۔ اسی توقع پر آسٹریلیئن ڈالر کی قدر میں دیگر تمام کرنسیز کے مقابلے میں پیشقدمی دیکھی جا رہی ہے۔ امریکی ڈالر کے مقابلے میں Aussies ڈالر (AUD/USD) 0.770 فیصد تیزی کے ساتھ 0.7100 کی سطح پر مثبت انداز میں آگے بڑھ رہا ہے۔ جبکہ اپنے کینیڈین حریف کے مقابلے میں آسٹریلیئن ڈالر (AUD/CAD) 0.700 فیصد اوپر 0.9480 پر جارحانہ موڈ اپنائے ہوئے ہے۔ نیوزی لینڈ ڈالر کے خلاف آسٹریلیئن ڈالر (AUD/NZD) 1.03 فیصد پیشقدمی کرتے ہوئے 1.0930 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ آج نیوزی لینڈ ڈالر افراط زر کی سروے رپورٹس (CPI Indicators) کے خلاف توقع بلند اعداد و شمار کے اجراء کے بعد پسپائی اختیار کر رہا ہے۔ امریکی ڈالر کے مقابلے میں کیوی ڈالر (NZD/USD) 0.215 فیصد اضافے کے ساتھ 0.6490 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔