گولڈ کی محدود رینج میں ٹریڈ ، US ISM پر فوکس

سنہری دھات کے سرمایہ کار محتاط انداز اختیار کئے ہوئے ہیں۔

گولڈ کی ٹریڈ محدود رینج میں جاری ہے۔ US ISM Data کے پیش نظر سرمایہ کار محتاط انداز اختیار کئے ہوئے ہیں۔ جبکہ چین اور امریکہ کے درمیان ٹیکنالوجی پر ٹینشنز بھی فروخت کے نئے رجحان کا سبب بن رہی ہیں۔

گولڈ کی قدر پر اثر انداز ہونیوالے عوامل۔

آج شام ریلیز ہونیوالی U.S ISM PMI پر سرمایہ کار فوکس کئے ہوئے ہیں۔ حالیہ دنوں میں FOMC میٹنگ اور Rate Hike Program بند ہونے پر پائی جانیوالی بے یقینی مارکیٹ میں رسک فیکٹر کو جنم دے رہی ہے۔ جس سے Commodities بالخصوص گولڈ کی طلب (Demand) میں کمی آئی ہے۔

اختتام ہفتہ پر ریلیز ہونیوالی US PCE Report میں Core Inflation کی سطح 3 فیصد تک آگئی جبکہ سابقہ رپورٹ میں یہ 3.8 فیصد تھی۔ اعداد و شمار امریکی معیشت میں نرمی کو ظاہر کر رہے ہیں۔ اور اسکے نتیجے میں مانیٹری پالیسی کے مزید سخت ہونے کے امکانات ختم ہو رہے ہیں۔

لیکن اسکے ساتھ صارفین کی قوت خرید اور ذاتی آمدنی میں کمی صورتحال کو پیچیدہ کر رہی ہے کیونکہ یہ دونوں کساد بازاری (Recession) کے آثار ہیں جو آنیوالے عرصے میں افراط زر کی واپسی کو ظاہر کر رہے ہیں۔ اس اعتبار سے آج کا سروے ڈیٹا اہمیت اختیار کر گیا ہے۔

چینی معاشی پالیسی اور ترجیحات کا اعلان۔

گذشتہ دو ماہ سے امریکی ڈالر کے ذخائر کو گولڈ میں تبدیل کرنے کی چینی حکمت عملی عالمی مارکیٹس میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی اور گولڈ میں تیزی کی بڑی وجہ تھی۔ لیکن آج پبلش کی جانیوالی چینی معاشی پالیسی اور ترجیحات میں اس عمل کو مزید جاری رکھنے کا کوئی بھی سگنل نہیں ملا۔ جس سے امریکی ڈالر کو مستحکم ہونے میں مدد ملی ہے جبکہ سنہری دھات دباؤ کی شکار ہوئی۔

مزید برآں چینی حکام کی طرف سے استحکام رسد اور اندرون ملک طلب بڑھانے کے پوائنٹس نہ ہونے سے بھی گولڈ ، پلاڈیئم اور آسٹریلیئن و نیوزی لینڈ ڈالرز سپورٹ حاصل نہیں کر سکے۔

اپنے قارئین کو یاد دلاتے چلیں کہ ٹیکنالوجی مصنوعات اور Smart Chips کی چینی مارکیٹس کو برآمدات پر پابندیاں عائد ہونے کے بعد چین برکس کے معاشی پلیٹ فارم کو متحرک کرنے اور گولڈ بیکڈ مشترکہ کرنسی لانچ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ اسکے علاوہ Processing Chips کی تیاری کیلئے پلاڈیئم کی خریداری بھی اسکے ایجنڈے کا حصہ رہی ہے۔ تاہم آج کی Economic Policy میں اسکا تذکرہ نہ ہونے سے مارکیٹ موڈ پر اثرات مرتب ہوئے ہیں جو کہ گولڈ کی بلش اسٹرینتھ میں کمی لے کر آئے ہیں۔

ٹیکنیکی تجزیہ

اپنا مومینٹم کھو کر گولڈ یورپی سیشنز کے دوران ٹریڈنگ چارٹ پر گراوٹ کا شکار ہوا۔ اسکا جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) اسوقت منفی اور اپنی 20 روزہ Moving Average سے نیچے ہے۔ ٹیکنیکی انڈیکیٹرز محدود رینج جاری رہنے کا اشارہ کر رہے ہیں جبکہ مومینٹم انڈیکیٹرز بیئرش دباؤ کے 1950 سے نیچے کی طرف آنے کا امکان ظاہر کر رہے ہیں۔

گولڈ کی محدود رینج میں ٹریڈ ، US ISM پر فوکس

اسکے سپورٹ لیولز 1945 ، 1933 اور 1922 جبکہ مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 1965، 1977 اور 1990 ہیں۔ اسکا محور (Pivot) 1955 ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button