جاپانی ین، آسٹریلین اور نیوزی لینڈ ڈالر گراوٹ کے شکار، USD کی پیشقدمی

آج ایشیاء پیسیفک فاریکس سیشنز (Asia Pacific FX Sessions) کے دوران جاپانی ین، آسٹریلین اور نیوزی لینڈ ڈالر دفاعی انداز اختیار کر گئے ہیں جبکہ ان کے مقابلے میں امریکی ڈالر جارحانہ انداز میں پیشقدمی کر رہا ہے۔ جاپانی ین کے خلاف امریکی ڈالر (USD/JPY) 0.19 فیصد تیزی کے ساتھ 136.8800 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ جبکہ جاپانی ین کے مقابلے میں یورو (EUR/JPY) بھی 0.23 فیصد اوپر 143.8200 کی سطح پر مثبت انداز میں آگے بڑھ رہا ہے۔ دوسری طرف جاپانی ین کے مقابلے میں آسٹریلین ڈالر (AUD/JPY) موجودہ سیشن کے دوران 0.03 فیصد مستحکم ہو کر 91.8200 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

امریکی ڈالر کے مقابلے میں نیوزی لینڈ ڈالر (NZD/USD) دفاعی انداز اپنائے ہوئے ہے اور 0.126 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 0.6340 کی سطح پر منفی سمت میں ٹریڈ کر رہا ہے۔ جبکہ نیوزی لینڈ ڈالر کے خلاف Aussies ڈالر (AUD/NZD) 0.161 فیصد کمی کے ساتھ 1.0560کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ کینیڈین ڈالر کے خلاف آسٹریلین ڈالر (AUD/CAD) 0.033 فیصد گراوٹ کا شکار ہوا ہے اور 0.9170 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اس طرح آج کے ایشیائی سیشنز کے دوران جاپانی ین اور آسٹریلین ڈالر سب سے زیادہ گراوٹ کے شکار ہیں ۔ دوسری طرف امریکی ڈالر مسلسل اپنے چھینے گیے لیولز بحال کر رہا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button