NZDUSD رواں سال کی بہترین کرنسی رہے گی۔ ANZ کی پیشگوئی

آسٹریلیئن ملٹی نیشنل معاشی ادارے ANZ نے اپنی ریسرچ رپورٹ میں NZDUSD کے رواں سال بہترین کرنسی رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ واضح رہے کہ ANZ گروپ دنیا کے بڑے معاشی اداروں میں شامل ہے۔ ادارے کی ریسرچ رپورٹ میں NZDUSD کو 2022 کی بھی سب سے مضبوط بنیادوں کے ساتھ ٹریڈ کرنسی کہا گیا۔

2023ء میں دنیا کی مستحکم ترین کرنسی

جاری کردہ ریسرچ رپورٹ کے مطابق ریزرو بینک آف نیوزی لینڈ (RBNZ) افراط زر (Inflation) کے خلاف حکمت عملی کے لحاظ سے بہترین سینٹرل بینک ثابت ہوا۔ جس نے مناسب مواقع پر شرح سود میں اضافہ کیا لیکن دیگر اہم مرکزی بینکوں کی طرح جارحانہ پالیسی کی بجائے مارکیٹ کے حقائق کی روشنی میں فیصلے کیلئے تاہم بینک آف جاپان کی طرح متبادل مانیٹری ٹولز کا بھی استعمال کیا۔ اسی وجہ سے نیوزی لینڈ ڈالر 2022ء میں بھی دباؤ کا شکار نہیں ہوا اور 2023ء کی ابتداء میں بھی اسکی طلب (Demand) میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ تاہم رپورٹ میں NZDUSD کی نسبت AUDNZD کے مضبوط فنڈامینٹلز کے ساتھ آگے بڑھنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ اسوقت نیوزی لینڈ ڈالر 0.6200 کی نفسیاتی سپورٹ (Psychological Support) سے اوپر ٹریڈ کر رہا ہے اور گذشتہ سال اسکی کم ترین سطح 0.5930 رہی تھی۔ جبکہ اوپر کی طرف یہ 0.6500 کے ہدف کو عبور کرنے میں کامیاب ہوا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button