جرمن ٹریڈ بیلینس رپورٹ کا جائزہ۔

جرمن محکمہ قومی شماریات نے جولائی کی ٹریڈ رپورٹ جاری کر دی ہے۔ جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ٹریڈ سرپلس 5.4 بلیئن یورو رہا ہے۔ جبکہ اس سے پہلے جاری کئے جانیوالے تخمینے کے مطابق ٹریڈ سرپلس 4.8 بلیئن یورو متوقع تھا۔ اس طرح یہ رپورٹ توقعات سے بہتر رہی ہے تاہم پیداواری لاگت میں 20 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔ برآمدات میں 2.5 فیصد کمی واقع ہوئی جبکہ درآمدات میں بھی 1.5 فیصد کمی ظاہر کی گئی ہے۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ توانائی کا بحران اور یوکرائن جنگ جرمن معیشت کو ایک صدمے کی کیفیت میں لے آئے ہیں۔ توانائی اور خام مال کی قیمتوں کے بڑھنے سے کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس میں بھی کمی ہوئی ہے جس کے نتیجے میں ٹریڈنگ پر بھی منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ نئے برآمدی آرڈرز میں مسلسل کمی واقع ہو رہی ہے۔ درآمدات میں ہونیوالی کمی میں سے زیادہ تر حصہ چینی لاک ڈاؤن اور روس کی طرف سے تیل و گیس کی بندش کی وجہ سے ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button