یورپی اسٹاکس میں مثبت اختتام،فرسٹ ریپبلک بینک کی مالی سپورٹ

یورپی اسٹاکس میں کاروباری دن کا مثبت اختتام ہوا۔ جس کی بنیادی وجہ فرسٹ ریپبلک بینک کی مالی سپورٹ کے بعد سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہے۔ آج یورپی مارکیٹس کے آغاز پر امریکی سیکرٹری خزانہ جینیٹ ییلین نے سان فرانسسکو سے تعلق رکھنے والے First Republic Bank کی مکمل سپورٹ کی یقین دہانی کروائی۔ انہوں نے معاشی اداروں کو عالمی مالیاتی نظام بچانے کیلئے آگے آنے کیلئے اپیل کی۔ جس کے بعد امریکہ کے 10 بڑے بینکوں نے اپنے 30 ارب ڈالرز کے فنڈز ڈیفالٹ ہونے کے خطرے سے دوچار فرسٹ ریپبلک بینک میں ڈیپازٹ کرنے کا اعلان کیا۔ جس کے بعد یورپی مارکیٹس میں اسٹاکس بالخصوص بینکس کے شیئرز میں زبردست خریداری ریکارڈ کی گئی۔

آج بین الاقوامی معاشی ادارے JP Morgan نے بھی نظام زر کو بکھرنے سے بچانے کیلئے سان فرانسسکو کے بینک کو بھرپور سپورٹ فراہم کرنے کا اعلان کیا۔ جس سے عالمی اسٹاکس (Global Stocks) میں بحالی کی ریلی دکھائی دی بینکنگ اسٹاکس میں 4 فیصد تیزی آئی۔ اس کے علاوہ یونین بینک آف سوئٹزرلینڈ (UBS) کے 3 بلیئن فرانک میں دیوالیہ ہونیوالے کریڈٹ سوئس بینک کا کنٹرول سنبھالنے سے بھی مارکیٹ کے موڈ پر مثبت اثرات مرتب ہوئے۔

آج Dax30 میں 262 پوائنٹس کی تیزی واقع ہوئی۔ جس کے بعد انڈیکس 261 پوائنٹس مستحکم ہو کر 15 ہزار کا نفسیاتی ہدف عبور کرتے ہوئے 15199 پر آ گیا۔مارکیٹ میں 6 کروڑ 78 لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا۔ FTSE100 انڈیکس 135 پوائنٹس تیزی سے 7537 پر آ گیا ہے۔ اسکی مارکیٹ کیپیٹلائزیشن میں 1.82 فیصد اضافہ ہوا۔ جبکہ
ٹریڈنگ رینج 7403 سے 7557 کے درمیان رہی۔ مارکیٹ میں 56 کروڑ شیئرز کا تبادلہ ہوا۔

دیگر یورپی مارکیٹس کا جائزہ لیں تو CAC40 کے بینکنگ اسٹاکس میں 7 فیصد تیزی آئی جس سے مجموعی طور پر انڈیکس 102 پوائنٹس تیزی سے 7112 پر پہنچ گیا۔ یورپ کی سب سے بڑی مارکیٹ FTSEMIB میں تمام عالمی مارکیٹس سے زیادہ تیزی نظر آئی۔ انڈیکس 654 پوائنٹس کی پیشقدمی سے 26 ہزار کی نفسیاتی سطح (Psychological level) عبور کرتے ہوئے 26554 پر آ گیا ہے۔

سنگین بینکنگ بحران کے نتیجے میں گراوٹ کے شکار سوئس مارکیٹ انڈیکس (SMI) میں کاروباری دن کا اختتام انتہائی مثبت انداز میں ہوا ہے۔ انڈیکس 148 پوائنٹس مستحکم ہو کر 10792 پر آ گیا۔ IBEX35 بھی 231 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔ جس کے بعد یہ 9064 پر آ گیا ہے۔ مارکیٹ کیپیٹلائزیشن میں 2.62 فیصد بہتری آئی۔ یورپ کی دوسری بڑی مارکیٹ HEX میں سرمایہ کاری کا مثبت رجحان، بینکنگ سیکٹر میں بحالی اور متاثرکن شیئر والیوم دکھائی دیا۔ انڈیکس 211 پوائنٹس اضافے سے 10723 پر اختتام پذیر ہوا۔ جبکہ مارکیٹ میں 5 کروڑ 13 لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button