آج آسٹریلین ڈالر کے امریکی ڈالر کے مقابلے میں تیزی کے رجحان کا ٹیکنیکی تجزیہ
آج آسٹریلین اور ایشیاء پیسیفک فاریکس مارکیٹس (Asian Fx Markets ) میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں آسٹریلین ڈالر (AUD/USD) 0.6 فیصد تیزی کے ساتھ 0.6230 کی نفسیاتی حد ( Resistance ) سے اوپر بحال ہوا ہے۔ اختتام ہفتہ پر بھی ہمیں آسٹریلین ڈالر میں امریکی مارکیٹس (U.S Markets ) کے اختتامی سیشنز کے دوران اسکے ٹیکنیکل انڈیکیٹرز (Technical Indicators ) مضبوط نظر آ رہے تھے۔
ٹیکنیکی جائزہ
امریکی ڈالر کے مقابلے میں Aussie Dollar اسوقت 0.6300 اور اس سے اوپر موجودہ Trend Line کی Candle Stick کے اوپر والے حصے پر موجود دوسری نفسیاتی حد 0.6500 کی طرف متوجہ ہے اور ایک بڑی Bullish Wave نظر آ رہی ہے۔ جبکہ جمعے کے روز سہ پہر کے سیشن میں بھی ہمیں آسٹریلین ڈالرز کے سرمایہ کاروں یعنی Bulls کا یہی طرز عمل نظر آیا تھا تاہم بعد ازاں 0.6200 کے قریب یہ مومینٹم ٹوٹ گیا تھا۔ تاہم امریکی ڈالر کے دفاعی پوزیشن اختیار کرنے پر آج سڈنی سیشنز کے آغاز پر آسٹریلین ڈالر کے Bulls کی طرف سے ایک بڑا push نظر آیا۔ جس سے بآسانی آسٹریلین ڈالر اپنے امریکی ہم منصب کے مقابلے میں 0.6200, 0.6250 اور 0.6300 کی نفسیاتی حدیں (R1,R2,R3 ) کو ایک ہی جھٹکے کے ساتھ عبور کر گیا ۔
آسٹریلین ڈالر (AUD ) کی یہاں سے اوپر نفسیاتی حدیں (Resistance Level ) بالترتیب 0.6340, 0.6380, 0.6425 ہیں جنہیں عبور کرنے پر یہ انتہائی Bullish Zone میں داخل ہو جائے گا جبکہ اسکے سپورٹ لیولز 0.6270 سے شروع ہوتے ہیں اور 0.6230 , 0.6190 اسکا تیسرا سپورٹ لیول (S3 ) ہے۔ تاہم اسوقت اپنی بحالی کے پوٹینشل کے ساتھ بلز اسٹریلین ڈالر کے کے 4th Resistance Level یعنی 0.6550 کی طرف دیکھ رہے ہیں جو کہ اسکے گزشتہ 20 دنوں کی Simple Moving Average یعنی SMA ہے۔
فاریکس ماہرین کے مطابق اسوقت آسٹریلین ڈالر امریکی ڈالر کے مقابلے میں 43 فیصد Bullish اور محض 14 فیصد Bearish رجحان اختیار کئے ہوئے ہے۔ جبکہ 43 فیصد سرمایہ کار اسکے 0.6340 اور بالخصوص 0.6380 کے عبور کرنے کا انتظار کر رہے ہیں جبکہ اسکا مجموعی رجحان ( Bias ) بھی Bullish ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔