امریکی ڈالر کے مقابلے میں برطانوی پاؤنڈ کی ٹریڈنگ کا ٹیکنیکی جائزہ
آج برطانوی پاؤنڈ امریکی ڈالر کے مقابلے میں (GBP/USD ) برطانوی پاؤنڈ کی پیشقدمی اسوقت رک گئی جب امریکی ڈالر کی 1.1400 کی سطح پر خریداری شروع ہو گئی۔ اور برطانوی پاؤنڈ آج کی معاشی رپورٹس پر Risk Fears کا شکار ہوا۔ جبکہ امریکی ڈالر مضبوط ہوتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ برطانوی پاؤنڈ اسوقت 200 گھنٹوں کی اوسط ( Simple Moving Average ) کو چھوڑتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ جس کی آج اوپر کی طرف نفسیاتی حد 1.1470 اور یہ اسکی 200 گھنٹوں کی Trend Line بھی ہے۔ جبکہ جس نفسیاتی حد کو یہ پیئر عبور کرنے کی کوشش کر رہا ہے وہ بالترتیب 1.1500 ( R1 ) اور 1.1600 ( R2 ) ہیں جبکہ نیچے کی طرف برطانوی پاؤنڈ کی مضبوط سپورٹس ( S1 اور S2 ) 1.1300 اور 1.1200 ہیں ۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ 1.1200 امریکی ڈالر کے مقابلے میں برطانوی پاؤنڈ کی گذشتہ 100 گھنٹوں کی Simple Moving Average) یعنی SMA ہے۔ اگر آج معاشی رپورٹس کے جاری ہونے کے بعد امریکی ڈالر Bullish Momentum اختیار کر گیا تو برطانوی پاؤنڈ 1.1200 سے نیچے بھی نیچے کہ طرف آ سکتا ہے۔ لیکن دوسری صورت میں 1.1500 اور 1.1600 کی نفسیاتی حدیں بآسانی عبور ہو جائیں گی۔ برطانوی پاؤنڈ اسوقت اپنی آج کی Trend Line کو کھو چکا ہے۔ اور 1.1500 کی طرف بڑھنے کے بعد اس سے نیچے 1.1400 کی حد کے اندر گر گیا۔ مارکیٹ کا غیر حتمی موڈ ہمیشہ ڈالر کو اپنی طاقت کو دوبارہ حاصل کرنے میں مدد دیتا ہے۔ آج امریکہ کے اہم معاشی ڈیٹا کے جاری کئے جانے سے پہلے امریکی ڈالر کے اتار چڑھاؤ کے شکار رہنے کی توقع ہے اور حتمی ٹرینڈ لائن کا فیصلہ اور آج کی Moving Average کا تعین اس کے بعد کیا جا سکے گا۔ گزشتہ دو دنوں کے دوران ڈالر انڈیکس ( DXY ) ایک فیصد سے زائد نیچے آیا ہے۔ جس کے بعد دیگر کرنسیز کی طرح برطانوی پاؤنڈ ( GBP ) بھی درجہ مسابقت ( Parity Level ) کے بالکل قریب سے دوبارہ اپنی کھوئے ہوئے لیولز اور 200 گھنٹوں کی Simple Moving Average کو بحال کرنے میں کامیاب ہوا لیکن اب آج جاری ہونیوالے معاشی ڈیٹا کے بعد نئی ٹرینڈ لائن بنتی ہوئی نظر آ رہی ہے۔ جو کہ یقینی طور پر 200 گھنٹوں کی اوسط ( Simple Moving Average ) سے نیچے ہو سکتی ہے ۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔